جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کی آئی پی پی...

Fact Check: پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کی آئی پی پی پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا دعویٰ بےبنیاد ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

پاکستان انتخابات 2024 کے پیش نظر پی ایم ایل این کا ایک لیٹر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب گردش کررہا ہے۔ پی ایم ایل این آفیشل نامی ایکس ہینڈل نے لیٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “پنجاب میں جن حلقوں پر ہمارا آئی پی پی کے ساتھ اتحاد تھا ،وہ اب الیکشن بائیکاٹ کی وجہ سے ختم ہو چکا ہے۔ تمام ذمہ داران سے گزارش ہے کہ کل کے الیکشن میں پارٹی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ،الیکشن کا بھر پور بائیکاٹ کریں۔ پاکستان مسلم لیگ ن آفیشل”۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے آئی پی پی سے اتحاد ختم کرنے کا بتا کر شیئر کیا گیا لیٹر فرضی ہے۔
Courtesy: X @PMLNOFFIICIAL

Fact

ہم نے پی ایم ایل این کے اصل ایکس ہینڈل کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ جس پی ایم ایل این آفیشل نامی ایکس ہینڈل سے لیٹر شیئر کیا گیا ہے وہ دراصل فرضی ہینڈل ہے، جبکہ پی ایم ایل این کے اصل ہینڈل پر 2.5 ملین فالوورس ہیں اور یہ فروری 2012 سے موجود ہے۔

پھر ہم نے اصل پی ایم ایل این کے ہینڈل کو اسکرال کرکے دیکھا تو ہمیں ہوبہو لیٹر ملا، جس میں اسے فرضی بتایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے اتحاد ختم کرنے کا کوئی بھی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy:X @pmln_org

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل لیٹر فرضی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کی آئی پی پی پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Tweet by @pmln_org on 08/02/2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular