Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
فیس بک پر ایک صارف نے ٹرین کے دروازے سے لٹک رہے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے اور دعویٰ ہے کہ ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے کے باعث ٹرین مسافر دروازے سے لٹک کر سفر کر رہا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص ٹرین سے لٹک رہے شخص کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “میرے دوست زندگی میں پیسے کمانا بہت ضروری ہے، یہ دیکھ سکتے ہو اس بھائی کے پاس ٹکٹ کا پیسا نہیں تھا تو اس بھائی کو باہر لٹک کر جانا پڑ رہا ہے”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو اے بی این نیشنل نامی فیس بک پیج پر موصول ہوا۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ معاملہ بہار میں جن سیوا ایکسپریس میں موبائل چوری کا ہے۔ مسافروں نے چلتی ٹرین سے لٹکنے والے نوجوان کو پکڑ لیا۔ ملزم بریارپور اسٹیشن کے قریب جھاڑیوں میں چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو زی نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر 26 جولائی کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق بہار کے مونگیر میں 22 جولائی کو بھاگلپور-مظفر پور جن سیوا ایکسپریس (ٹرین نمبر 13419) میں موبائل چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ چوری کے شبہ میں مسافروں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا جو خود کو بچانے کے لئے چلتی ٹرین کے پائدان سے لٹک گیا۔ پھر اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ بھی لگادی۔ اس حوالے سے دیگر ویڈیو رپورٹس یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ٹرین کے ٹکٹ کا پیسا نہیں ہونے کے باعث ٹرین کے پائدان سے لٹک کر سفر کر رہا شخص دراصل موبائل چور ہے۔
Sources
Facebook posts by anbnews2019 and Zee News on 26 July 2025
Video reports published by ABP News and News24 on 26 July 2025
Mohammed Zakariya
March 5, 2025
Mohammed Zakariya
February 4, 2025
Mohammed Zakariya
October 4, 2023