Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
دیوبند سے فتویٰ جاری ہوا ہےکہ جن سنی مسلمانوں نے جناب کلب صادق کی نماز جنازہ میں حصہ لیا ہے یا پڑھا ہے وہ سب اسلام سے خارج ہیں یعنی اسلام سے نکال دیئے گئے ہیں۔ان کا نکاح بھی ٹوٹ گیا ہے۔
صحافی پُشپیندر کلشریشٹھ سمیت متعدد سوشل میڈیا یوزرس نے اپنے آفیشل فیس بک پر مولانا محمود مدنی کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ دیوبند نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ شیعہ عالم دین مولاناکلب صادق کی نمازجنازہ میں شامل ہونے والے سنی مسلمان اسلام سے خارج ہوگیے ہیں اور ان کا نکاح بھی ٹوٹ چکا ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔
پُشپیندر کلشریشٹھ کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
مدثرناظر کے ٹویٹر پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
سوشل میڈیا پر دیوبند کے فتوے کے حوالے سے کیاگیا دعویٰ کتنا سچ ہے؟یہ جاننےکےلئے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سےداروالعلوم دیوبند کے فتوے والے ویب سائٹ کو کھنگالا ۔لیکن ہمیں ویب سائٹ پر ایساکوئی فتویٰ نہیں ملا جس میں مولانا کلب صادق کے حوالے سے دیوبند نے فتویٰ جاری کیا ہو۔
پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ہندوستان اردو ٹائمس اور قومی ٹائمس نامی نیوز ویب سائٹ پر 30نومبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق مولانا کلب صادق کی نمازجنازہ میں شامل ہونے کے حوالےسے وائرل دعویٰ فرضی ہے۔رپوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہےکہ سازش کے تحت سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں چلاکر دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ دارالعلوم دیوبند سے اس طر ح کا کوئی بھی فتویٰ جاری نہیں کیاگیاہے۔
سرچ کے دوران ہمیں روزنامہ ہماراسماج کا ایک پی ڈی ایف ملا۔جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوشل میڈیاپر کلب صادق کی نمازجنازہ کولےکروائرل ہو رہا فتویٰ فرضی ہے۔
مذکورہ تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے داروالعلوم دیوبند کے صحافی اشرف عثمانی سے وائرل دعوے کے حوالے سے فون پر رابطہ کیا۔انہوں نے بتایا فرضی فتویٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا تاکہ داروالعلوم کا امیج خراب ہوسکے۔دیوبند نے اس طرح کا کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ داروالعلوم دیوبند نے مولاناکلب صادق کی نمازجنازہ کے حوالے سے کسی بھی طرح کا کوئی فتویٰ جاری نہیں کیا ہے۔سوشل میڈیاپر شیئر کیاجارہا دعویٰ بالکل فرضی ہے۔
Darulifta:https://darulifta-deoband.com/ur#.X8c9CJpFsp4.whatsapp
HUT:https://hindustanurdutimes.com/%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A8%D9%86%D8%AF-1472/
QTimes:https://qaumitime.in/news/2134/
Hamarasamaj:https://drive.google.com/file/d/1WlBN6IqosuaKU7qhb4-6U1a7N1ogdDv3/view?usp=sharing
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
January 4, 2020
Mohammed Zakariya
June 27, 2020
Mohammed Zakariya
July 14, 2020