جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری رام کہنے والوں کو راکشس نہیں...

کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری رام کہنے والوں کو راکشس نہیں کہا! گمراہ کن دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 10 سیکینڈ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین کا ویڈیو سے متعلق دعویٰ ہے کہ کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری بولنے والوں کو راکشس(شیطان) کہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں راشد علوی بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ “آج بھی بہت لوگ جے شری رام کا نعرہ لگاتے، وہ سب مونی نہیں نشاچر ہیں، یہ مونی نہیں ہے تو نشاچر ہیں”۔

کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری رام کہنے والوں کو راکشس نہیں کہا۔
Courtesy: Twitter@amitmalviya


بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج امت مالویا نے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “سلمان خورشید کے بعد اب کانگریس لیڈر راشدعلوی نے جے شری رام کہنے والوں کو نشاچر(شیطان) کہ رہے ہیں، رام کے بھکتوں کے تئیں کانگریس کے خیالات میں کتنا زہر ملا ہوا ہے”۔

بی جے پی ہریانہ آئی ٹی سیل کے انچارج ارون یادو نے بھی اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Courtesy: Twitter@beingarun28

راشد علوی کے وائرل ویڈیو کو بہت سارے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔جن میں ایک نیوز18 کے صحافی امیش دیوگن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ “سلمان خورشید کے ہندوتوا کا موازنہ آئی ایس آئی اور بوکو حرم کے بعد اب کانگریس کے ایک اور نیتا میاں راشد علوی بھی میدان میں اتر آئے ہیں، راشد نے تو قدم آگے بڑھاتے ہوئے کہ دیا ہے کہ جے شری رام بولنے والے راکشس ہیں”۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

فیس بک صارفین نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

Fact Check/Verification 

وائرل ویڈیو کا سچ جاننے کے لئےہم نے گوگل پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اے بی پی لائیو پر شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق کانگریس لیڈر راشدعلوی نے ایک انتخابی ریلی میں کالنیمی راکشس کا ذکر کرتے ہوئے رامائن کا ایک واقعہ پیش کیا۔

علوی نے کہا کہ “جب لکشمن بے ہوش ہوکر گر ے تھے اور کہا گیا کہ سنجیونی بوٹی سورج نکلنے سے پہلے آنی چاہیَے تو ہنومان جی ہمالیہ سے سنجیونی بوٹی لینے گئےتھے۔ اس وقت کالنیمی راکشس،سادھو کی شکل میں ایک کمرے میں بیٹھ کر جے شری رام کا جاپ کر نے لگا تھا اور جے شری رام کا جاپ سن کر ہنومان جی نیچے اتر آئےتھے۔

راکشس نے ہنومان جی کا وقت خراب کرنے کے لئے جے شری رام کا جاپ کرنے سے پہلے انہیں غسل کرنے بھیج دیا تھا۔ حمام میں ایک گھڑیال نے ہنومان جی پر حملہ کیا اور جب انہوں نے اس کا قتل کیا تو اس سے ایک خوبصورت پری نکلی، جس نے ہنومان جی کو بتایا تھا کہ تمہیں غسل کے لئے بھیجنے والا کوئی مونی نہیں ہے بلکہ ایک بھیانک راکشس ہے۔ اس لئے سبھی کو سمجھنا چاہئے کہ جے شری رام کا نعرہ لگانے والا ہر کوئی مونی نہیں ہے، ہمیں ہوشیار رہنا ہے”۔

جب ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب پر اس خطاب کو تلاشا تو ہمیں موجو انڈیا نیوز چینل پر راشد علوی کے اس خطاب کا 6 منٹ کا ویڈیو ملا۔ جسے سننے کے بعد پتا چلا کہ راشدعلوی نے کالنیمی راکشس کے حوالے سے راکشس والی بات کہی تھی۔ جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ترمیم شدہ تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جا رہا شیئر

Conclusion 

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کانگریس لیڈر راشدعلوی کے وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعویٰ غلط ہے۔ راشد علوی نے جے شری رام بولنے والے کو راکشس نہیں کہا ہے۔


Result: Manipulated Media

Source

ABPNews:https://www.abplive.com/states/up-uk/congress-leader-raashid-alvi-told-those-who-raised-the-slogan-of-jai-shri-ram-as-monster-told-this-story-ann-1996720

MOJoNews:https://www.youtube.com/watch?v=A_Udsi-NBCY


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular