جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkجاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ترمیم شدہ تصویر کو گمراہ کن...

جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ترمیم شدہ تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ کیا جا رہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک پہاڑ کی تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارف نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ” یہ تصویر جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ہے، جس کے اوپر یک بعد دیگرے بادل کی پرتیں تیر رہی ہیں”۔

جاپان کا ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی تصویر وائرل
Courtesy:FB/غرائب و عجائب

جاپان کی دارالحکومت ٹوکیو میں موجود ماؤنٹ فیوجی پہاڑ سیاحوں کا مرکز ہے۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہاڑ تفریحی مقام ہونے کے علاوہ آتش فشانی کے لیے بھی مشہور ہے۔ اس پہاڑ کی تفریح کے لئے سیاح گھوڑے کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کا بتاکر ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑ کے اوپری حصے پر تہہ بتہہ بادل نظر آرہا ہے، جو پہاڑ کی خوبصوتی میں چار چاند لگائے ہوا ہے۔ وائرل تصویر کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

ٹویٹر پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 33 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں اور 29,630 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Fact Check/Verification

ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کے حوالے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کوئی ایسی میڈیا رپورٹ نہیں ملی، جو اعتماد بخش ہو اور اس تصویر کے حوالے سے صحیح معلومات فراہم کر رہا ہو۔

اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں سی جی ٹی این اور گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔ لیکن اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اتنا واضح ہوا کہ تصویر ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی ہی ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر سے ملتی جلی فلیکر ڈاٹ کام پر ہوبہو ایک تصویر ملی۔ جسے غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ وائرل تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ کیونکہ وائرل تصویر میں جو بادل پہاڑ کے اوپر نظر آرہا ہے، وہ صرف ایک ہی پرت ہے اور وہی پرت دوسرے سے پانچویں تک ایڈٹ کر کرکے لگایا گیا ہے۔ جسے آپ درج ذیل کی تصویر دیکھ کر خود موازنہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرخ رنگ کی تصویر کو خون کا دریا اور کابل دھماکے سے جوڑکر کیا جا رہا شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پہاڑ کی یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ اس تصویر کو ایڈیٹ کرکے اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔


Result: Manipulated Media

Our Sources

Self analysis

GettyImages

Flickr
CGTN


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular