جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkنیپال میں پُرانی ویڈیو کو حالیہ زلزلہ کی بتاکر شیئر کیا جارہا...

نیپال میں پُرانی ویڈیو کو حالیہ زلزلہ کی بتاکر شیئر کیا جارہا ہے

سوشل میڈیا پر نیپال میں زلزلہ کے حوالے سے متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ نیپال میں زلزلہ کے تازہ ویڈیو ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘نیپال میں شدید زلزلہ، امید ہے سب خیریت سے ہونگے اور کوئی نقصان نہیں پہنچا ہوگا’۔

اسی طرح سے متعدد صافین نیپال میں زلزلہ کی بتائی جارہی یہی ویڈیو ہوبہو دعوے کے ساتھ شیئر کی ہے۔

جس کا لنک آپ یہاں، یہاں, یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیپال میں زلزلہ کی اس وائرل ویڈیو کی حقیقات جاننے کے لیے ہم نے ویڈیو کو انوڈِ ٹول کی مدد سے کیفیرمز میں تقسیم کیا اور ان میں چند فریمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔

سرچ کے دوران ہمیں اسی ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز ملے۔

ایک یوٹیوب چینل زوکرفریک نے اسی ویڈیو کو 26 مئی 2022 کو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہےکہ یہ نیپال کے پیرو میں ہونے والے زلزلے کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو حالیہ زلزلے کی نہیں ہے۔

اس کے بعد ہم ویڈیو سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور یوٹیوب پر اسی طرح کی مزید ویڈیوز کو دیکھا۔ اس دوران ہمیں وائلڈ ملمز انڈیا نامی ویریفائڈ یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملی۔

ویڈیو کے ڈسکرپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو 2015 میں ہونے والے دربار مرگ نیپال میں زلزلہ کی ویڈیو ہے۔

نیپال میں زلزلہ
Courtesy: Screengrab from WildfilmsIndia

تحقیقات کو مزید موثر بنانے کے لیے ہم نے اس سلسلے میں گوگل سرچ کیا تو ہمیں آج تک نیوز چینل کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جو 26 اپریل 2015 میں اپلوڈ کی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیپال میں زلزلہ کی ویڈیو دراصل 2015 کی ہے۔

Screenshot of Aajtak from other angle
Screenshot of viral video

Conclusion

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ تازہ شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل 2015 میں نیپال میں زلزلے کی ہے۔ اس کا حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Video Report by Aajtak, Dated April 26 2015
YouTube video by WildfilmsIndia, Dated April 13, 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular