اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی ترمیم شدہ تصاویر فرضی...

Fact Check: ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی ترمیم شدہ تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے خلاء کے بعد ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کرکٹر محمد شامی سے شادی کرلی ہے۔
Fact
شادی کے جوڑے میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی تصویر ترمیم شدہ ہے، جسے اب دونوں کی شادی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کے جوڑے میں کرکٹر محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد کرکٹر محمد شامی سے شادی کرلی ہے۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی ترمیم شدہ تصویر کے ساتھ شادی کا دعویٰ فرضی نکلی
Courtesy: X @MNasAwan555
Courtesy: Facebook/ Nationalist Gulshen Kashmiri

پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ ڈان نیوز نے سماء ٹی وی کے پوڈکاسٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ 3 برس سے تعلقات تھے، جو دونوں کی پہلی شادی ٹوٹنے کا سبب بنا۔ بتادوں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔

نیوز18 اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ یہ خلع تھا، جس میں مسلمان خاتون کو اپنے شوہر سے طلاق لینے کا حق ہوتا ہے۔ البتہ چند روز پہلے شعیب نے ثانیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا اور ثانیہ نے بھی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ شادی مشکل ہے اور طلاق بھی۔

Fact Check/ Verification

شادی کے جوڑے میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے کولاج میں سے ایک تصویر کو ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اپریل 2010 کو شائع ہونے والی انڈیا ٹوڈے اور ٹائمس فوٹوج کی ویب سائٹس پر ثانیہ مرزا کی شادی کی تصاویر ملیں۔ جس میں وہ اپنے سابق خاوند شعیب ملک کے ساتھ شادی کے جوڑے میں نظر آرہی ہیں۔

Courtesy: Times Photos

غور کرنے پر معلوم ہوا کہ شعیب ملک کی تصویر کے ساتھ چھیڑ خوانی کی گئی ہے۔ شعیب کے چہرے پر محمد شامی کا چہرہ ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔ جسے لوگ سچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد شامی کے پگڑی اور مالا پہنے ہوئے تصویر کو تلاش تو یہ تصویر ہمیں کرکٹر شامی کے انسٹاگرام پر موصول ہوئی۔ جس سے واضح ہوا کہ ان کی یہ تصویر ارجن ایوارڈ کے بعد کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Courtesy: Instagram @mdshami.11

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے ثانیہ مرزا کا بھی سوشل میڈیا ہینڈل کھنگالا، لیکن وہاں بھی ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی دوسری شادی سے متعلق کوئی جانکاری فراہم نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل کیورڈ بھی سرچ کیا۔ لیکن اتنی بڑی خبر ہونے کے باوجود کوئی ایسی میڈیا رپورٹس نہیں ملیں، جس سے پتا چل سکے کہ ثانیہ مرزا نے محمد شامی سے نکاح کرلیا ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ شادی کے جوڑے میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی تصویر ترمیم شدہ ہے اور دونوں کی شادی کی خبر کسی بھی خبر رساں ادارے نے شائع نہیں کی ہے اور اب تک دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کی افواہ پر کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

Result: Altered Image 

Sources
Reports published by India Today and Times Photos April 2010


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular