اتوار, دسمبر 29, 2024
اتوار, دسمبر 29, 2024

HomeFact CheckFact Check: کرکٹر محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی مصنوعی تصاویر فرضی...

Fact Check: کرکٹر محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی مصنوعی تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
محمد شامی اور ثانیہ مرزا نکاح کے بعد دبئی میں ایک ساتھ نظر آئے۔
Fact
دعویٰ فرضی ہے۔ ثانیہ مرزا و محمد شامی کی وائرل تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ کئی تصاویر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ دو تصویروں میں ساحل کنارے ثانیہ مرزا محمد شامی کی باہوں میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں دوسرے پوسٹ میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی برج خلیفہ کے سامنے ایک دوسرے کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کی یہ تصاویر نکاح کے بعد کی ہے اور کچھ کا دعویٰ ہے ثانیہ مرزا دوبئی میں کرکٹر محمد شامی کے ہمراہ کھڑی ہیں۔

Fact Check/ Verification

تصویر 1

نیوز چیکر نے تصویر کے پس منظر کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پھر اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے ٹول ہائیو ماڈریشن کی مدد لی تو واضح ہوا محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی اس تصویر میں اے آئی یا ڈیپ فیک مواد ہونے کے 99۔8 فیصد امکان ہے۔ ایک دوسرے ٹول ٹرو میڈیا نے بھی یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس تصویر میں”رد و بدل کے خاطر خواہ ثبوت” موجود ہیں۔

دوسری تصویر

ہم نے دوسری تصویر کی سچائی جاننے کے لئے اے آئی ٹول ہائیو ماڈریشن کی مدد لی تو پتا چلا کہ اس میں بھی اے آئی سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد ہونے کا امکان 99۔5 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ٹرو میڈیا نے بھی مذکورہ تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ بتایا ہے۔

تیسری اور چوتھی تصاویر

ہم نے ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی تیسری اور چوتھی تصاویر کا اے آئی مواد کی جانچ کرنے والی ویب سائٹس ہائیو ماڈریشن، سائٹ انجن اور ٹرو میڈیا کی مدد سے تجزیہ کیا۔ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی برج خلیفہ کے سامنے والی تصاویر میں سائٹ انجن ٹول 99 فیصد اور ہائیو ماڈریشن نے 94۔7 فیصد اے آئی سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرو میڈیا نے مذکورہ تصویر کو اے آئی سے تیار کردہ بتایا ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے نکاح کے حوالے سے گوگل پر کیورڈ سرچ بھی کیا۔ جہاں ہمیں جولائی ماہ میں شائع ہونے والی ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ نکاح کے حوالے سے کئے جا رہے دعوے کو افواہ قرار دیا ہے۔ ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی سے متعلق پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ تصاویر شیئر کی جا چکی ہے۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی تمام تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بھی بےبنیاد ہے۔

Result: Altered Photos

Sources
TrueMedia tool
HiveModeration tool
Sightengine tool


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular