Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو کو دکھایا گیا۔
Fact
اس ویڈیو کو 2019 میں سعودی گلوکار رابح صقر کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے اس مرتبہ 23 ستمبر 2023 کو 93 واں قومی دن منایا۔ اس دن ملک کے انقلابی سفر کا جشن منایا جاتا ہے۔ اب پاکستان کے کئی مستند ایکس(ٹویٹر) ہینڈلس صارفین سعودی عرب کے قومی دن سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گلے ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اپنے قومی دن کے موقع پر بنی ویڈیو میں ولی عہد محمد بن سلمان کی عمران خان سے ملاقات کو دکھایا ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اس ویڈیو کو فیس بک صارفین بھی سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر چلائے جانے کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں قومی دن کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 13 مارچ 2019 کو اپلوڈ شدہ رابح صقر نامی یوٹیوب چینل پر 4 منٹ 19 سیکینڈ پر مشتمل طویل ویڈیو ملی۔ جس کے 2 منٹ 48 سیکینڈ کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے عمران خان سے ملاقات کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں سعودی عرب میں قومی دن سے منسوب وائرل ویڈیو سے متعلق آر ٹی ای اردو نیوز ویب سائٹ کے مستند ایکس ہینڈل کا پوسٹ بھی موصول ہوا۔ جس میں مذکورہ وائرل ویڈیو کو شیئر کرنے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان سے یہ ویڈیو غلطی سے شائع ہوگئی تھی، جس کے لئے آر ٹی ای اردو معذرت خواہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رابح صقر سعودی عرب کے ایک مشہور گلوکار ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی عمران خان سے ملاقات والی ویڈیو کو سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر چلانے کا دعویٰ فرضی ہے، ویڈیو کو مارچ 2019 میں سعودی گلوکار رابح صقر نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا۔
Sources
Video report published by Rabeh Saqer on 13 March 2019
Tweet by @RTEUrdu on 25 Sept 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔