Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر شہزادہ سلمان اور نتن یاہو کے نام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم بنیامین نتن ياہو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ویڈیو کال پر باتیں کر رہے ہیں۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ مزید لکھا ہے کہ مسلمان جن سے توقع رکھے ہوئے ہیں ان کا یہودیوں کے ساتھ یہ رشتہ ہے دیکھیں کیا سعودی عرب اسرائیل کے خلاف کچھ بولے گا۔۔؟؟

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو زیادہ تر پاکستانی یوزرس نے شیئر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ لیکن ہمیں وائرل ویڈیو کے بالائی حصے میں بائیں جانب “المصدر نیوز” لکھا ہوا نظر آیا۔

المصدر نیوز لکھ کر جب ہم نے گوگل اور یوٹیوب پر سرچ کیا تو ہمیں کئی لنک فراہم ہوئے۔ لیکن جو ”لوگو” وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے اس سے مختلف ”لوگو” والا ویب سائٹ ملا۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پھر ہم نے ویڈیو کی باریکی سے تحقیقات شروع کی اور “سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور نتن یاہو کی ویڈیو کال پر بات چیت” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ولایت اردو اور مڈل ایسٹ نامی ویب سائٹ پر 27 اور 28 دسمبر 2019 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے سعودی کے متنازعہ صحافی اور بلاگر محمد سعود سے ویڈیو کال پر بات چیت کی تھی۔
بتادوں کہ نتن یاہو نے سعودی بلاگر محمد سعود سے لیکوڈ پارٹی کے داخلی انتخاب کے پیش نظر ویڈیو کال پر بات چیت کی تھی۔ یہاں پتا چلا کہ یہ ویڈیو سعودی شہزادہ محمد سلمان اور نتن یاہو کی ویڈیو کال پر بات چیت کا نہیں بلکہ نتن یاہو اور سعودی بلاگر کے بیچ ہوئی بات چیت کا ہے۔ جسے ایڈٹ کر کے شیئر کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے یوٹیوب پر وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 5سوم نامی یوٹیوب پر 27 دسمبر 2019 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو ملا۔ جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم محمد بن سلمان سے ویڈیو کال نہیں کر رہے ہیں، بلکہ کسی دوسرے شخص سے بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں دی گئی جانکاری کے مطابق نتن یاہو جن سے بات کر رہے ہیں وہ سعودی عرب کا ایک بلاگر ہے۔ جس کا نام محمد سعود ہے۔
مذکورہ تحقیقات سے واضح ہو چکا کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص سے نتن یاہو ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں وہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نہیں ہیں بلکہ سعودی عرب کے صحافی اور بلاگر محمد سعود ہیں۔
محمد سعود کے بارے میں کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں الجزیرہ اور غزہ پوسٹ پر 2019 کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق فلسطینیوں نے سعودی عرب کے بلاگر محمد سعود کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا تھا۔ رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بلاگر محمد سعود اسرائیل اور وزیراعظم نتن یاہو کے حمایتی ہیں۔ جس کی وجہ سے فلسطینیوں نے انہیں مسجد اقصیٰ سے خارج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی امیرزادی کا پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرنے کا دعویٰ فرضی ہے
وہیں ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا تو ہمیں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ایک ٹویٹ ملا۔ جسے انہوں نے محمد سعود اور ان کے والد کےکرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کیا تھا۔
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نہیں، بلکہ سعودی صحافی محمد سعود سے ویڈیو کال پر بات کی تھی۔ جوکہ اسرائیل اور نتن یاہو کے حمایتی ہیں۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
September 30, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025
Mohammed Zakariya
September 28, 2023