منگل, نومبر 5, 2024
منگل, نومبر 5, 2024

ہومFact CheckFact Check: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین غریدہ فاروقی...

Fact Check: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین غریدہ فاروقی کی ترمیم شدہ تصویر وائرل، یہاں جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک خاتون پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین نظر آرہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آ رہی خاتون صحافی غریدہ فاروقی ہیں۔ جنہوں نے صدر پاکستان عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تصویر کو واہٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر پر مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون غریدہ فاروقی نہیں بلکہ تہمینہ درانی ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون غریدہ فاروقی نہیں بلکہ تہمینہ درانی ہیں۔

Fact

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون کی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو تصویر روز نامہ پاکستان، جیو نیوز پر شائع رپورٹس میں ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے بغل نشین خاتون ان کی اہلیہ تہمینہ دُرانی ہیں۔ پھر ہم نے وائرل تصویر اور میڈیا رپورٹس میں ملی تصویر کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ نیوز ون کی اینکر غریدہ فاروقی کے چہرے کو تہمینہ دُرانی کے چہرے پر سوفٹ ویئر کی مدد سے ترمیم کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے غریدہ فاروقی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں صدر پاکستان عارف علوی سے متعلق ان کے متعدد ٹویٹ ملے، جن میں سے ایک میں انہوں نے ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کے ساتھ ان کے استعفٰی دینے کا بھی ذکر کیا ہوا ہے۔

Courtesy: Twitter @GFarooqi

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون دراصل ان کی اہلیہ تہمینہ درانی ہیں، جن کے چہرے پر صحافی غریدہ کی تصویر لگاکر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Altered photo

Sources
Reports published by Geo News and Daily Pakistan on 2018, 2020
Tweet by Gharidah Farooqi on 20 Aug 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular