Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
یمنی حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہاز پر تازہ حملے کی تصویر۔
Fact
تصویر تقریبا 4 سال پرانی اور عمان میں تیل کے ٹینکر میں ہوئے حادثے کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی تین تاریخ کو یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں بیلسٹک میزائلوں سے تین تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحری جہاز کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس سے سیاہ دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی بحری جہاز پر کئے گئے حملے کی ہے۔
یمنی حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 جون 2019 کو شائع شدہ دی گارجین کی ایک رپورٹ میں وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق بحری جہاز کی یہ تصویر عمان کی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر ایجنسی فرانس پریس کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ جس میں اس تصویر سے متعلق ایرانی اسٹیٹ ٹی وی آئی آر آئی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ عمان کے ساحلی علاقے میں بحری جہاز کے حادثے کی ہے، جس کے بعد ایران نے جہاز کے 44 ارکان کی جان بچائی تھی۔ یہ حادثہ 13 جون 2019 کو پیش آیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یمنی حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر پرانی اور عمان کی ہے۔
Sources
Reports published by The Guardian and AFP on Jun 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
July 8, 2024
Mohammed Zakariya
April 4, 2024
Mohammed Zakariya
March 5, 2024