اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkسدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لینے والے گینگسٹر گولڈی...

سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لینے والے گینگسٹر گولڈی برار کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

An Electronics & Communication engineer by training, Arjun switched to journalism to follow his passion. After completing a diploma in Broadcast Journalism at the India Today Media Institute, he has been debunking mis/disinformation for over three years. His areas of interest are politics and social media. Before joining Newschecker, he was working with the India Today Fact Check team.

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد جیسے ہی یہ خبر آئی کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے تو اس کے بعد گولڈی برار کے نام سے ایک شخص کی تصویر وائرل ہونے لگی۔ اس تصویر میں ایک شخص کو گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر گولڈی برار کے نام سے اس شخص کی تصویر شیئر کی گئی۔ چھ خبروں میں اس شخص کو گولڈی برار بھی بتایا گیا ہے۔

Courtesy:FB/Tahmina Kousar Rana

 سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لینے والے گینگسٹر گولڈی برار کی نہیں ہے یہ تصویر
Courtesy:Facebook/livetimestv

دراصل، پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے مانسا میں کچھ نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کچھ ہی دیر بعد خبر آئی کہ پنجاب کے ایک گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی گولڈی برار نے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اسی کے پیش نظر یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جسے کئی صارفین نے گولڈی برار کا بتایا ہے۔

Fact Check/Verification

تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں پنجابی نیوز ویب سائٹ بابو شاہی ڈاٹ کام پر 5 اپریل 2021 کو شائع شدہ ایک خبر ملی۔ خبر میں تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام گگن برار بتایا گیا ہے۔ نیوز کے مطابق فرید کوٹ یوتھ کانگریس کے سربراہ گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کا اصل سازشی گگن برار تھا۔

گگن کو پنجاب پولیس نے ہماچل پردیش پولیس کے ساتھ مل کر 5 اپریل 2021 کو ہماچل پردیش کے کسول سے گرفتار کیا تھا۔ گگن برار بھی اسی لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کا قریبی ہے، جس نے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق گولڈی برار نے گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔ لارنس بشنوئی نے اس میں ان کی مدد کی تھی۔

گگن برار کی گرفتاری کے بعد وائرل ہونے والی تصویر کو پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔ ٹویٹ میں پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ گگن برار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اگر گولڈی برار کی تصویر کی بات کی جائے تو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان کی کچھ تصاویر میڈیا میں آئی ہیں۔ وائرل تصویر میں نظر آرہے شخص اور گولڈی برار کی تصویر میں فرق واضح طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ نتیجہ نکلا کہ وائرل ہونے والی تصویر سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر گولڈی برار کی نہیں، بلکہ ان کے ایک ساتھی گگن برار کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Report of babushahi, published on April 5, 2021
Report of The Tribune, published on April 5, 2021
Tweets of Punjab Police and Punjab Government, posted on April 5, 2021

(اس آرٹیکل کا ترجمہ محمد زکریا نے کیا ہے)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

An Electronics & Communication engineer by training, Arjun switched to journalism to follow his passion. After completing a diploma in Broadcast Journalism at the India Today Media Institute, he has been debunking mis/disinformation for over three years. His areas of interest are politics and social media. Before joining Newschecker, he was working with the India Today Fact Check team.

Arjun Deodia

Most Popular