اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact Checkکیا بی جے پی پنجاب کے 3 ایم ایل اے کانگریس میں...

کیا بی جے پی پنجاب کے 3 ایم ایل اے کانگریس میں ہوئے شامل؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر ایک یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے 3 بی جے پی ایم ایل اے کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

بی جے پی ایم ایل اے کے حوالے سے وائرل پوسٹ

ساجد پرویز کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

اردو کے علاوہ ہندی زبان میں بھی اس دعوے کے ساتھ پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ ہم نے جب کراؤڈٹینگل پر اس حوالے سے ڈیٹا سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں اس موضوع پر 8,220 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ درج ذیل میں اسکرین شارٹ موجود ہے۔

کراؤڈ ٹینگل پر بی جے پی ایم ایل اے کے حوالے سے ملے پوسٹ کا ڈیٹا
کراؤڈ ٹینگل پر بی جے پی ایم ایل اے کے حوالے سے ملے پوسٹ کا ڈیٹا

Fact Check/Verification 

دہلی سے متصل سرحدوں پر کسان ایک سو گیارہ دنوں سے تین ذرعی قوانین کے خلاف آندولن کررہے ہیں۔ دوسری جانب ملک کی دیگر ریاستوں میں بی جے پی رہنماؤں کو عوام کی مخالفت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی سمیت کئی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کئی مقامات پر معاشرتی بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔ وہیں شوسل میڈیا پر پنجاب کے 3 بی جے پی ایم ایل اے کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔

ہم نے اس دعوے کی سچائی جاننے کے لیے وائرل دعوے سے متعلق کچھ خاص کیورڈ کی مدد سے خبروں کو تلاشنے کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں وائرل دعوے سے متعلق کسی بھی طرح کی میڈیا رپورٹ نا تو اردو زبان میں ملی اور نا ہی انگلش اور ہندی زبان میں۔

بتادوں کہ اگر پنجاب کے بی جے پی کے ایم ایل اے کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہوتے تو یا اعلان کیا جاتا یا اس سے متعلق میڈیا رپورٹ ضرور شائع ہوتی۔

اپنی تلاش جاری رکھتے ہوئے ہم نے بی جے پی ایم ایل اے کے فیس بک ہینڈلز کو بھی کھنگالا، لیکن وہاں بھی ہمیں اس دعوے سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چرواہا لڑکی فرانس کی وزیر تعلیم بن گئی ہے؟

پھر ہم نے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لیے پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ 2017 کے اسمبلی نتائج کے مطابق بی جے پی کے پاس پہلے تین ایم ایل اے تھے۔ جن میں سے ایک سوم پرکاش، پھگواڑا سے کامیاب ہوئے تھے۔ حالانکہ بعد میں جب وہ 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑے تو انہوں نے اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سوم ناتھ فی الحال مرکزی وزیر مملکت ہیں۔

سوم پرکاش کے استعفے کے بعد 21 اکتوبر 2019 کو پھگواڑا میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں کانگریس کے امیدوار بلوندر سنگھ دھالی وال نے جیت حاصل کی تھی۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں بی جے پی کے ممبراسمبلی کی تعداد 2 رہ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ایک مدرسے کے طلبہ کی پٹائی کا ویڈیو ہوا وئرل

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں تین بی جے پی ایم ایل اے کے کانگریس میں شامل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پنجاب میں فی الحال بی جے پی کے دو ایم ایل اے ہیں اور دونوں ہی بی جے پی کے ساتھ ہیں۔


Result: False


Our Sources


bjp FB:https://www.facebook.com/arunnarangbjp

PS:http://www.punjabassembly.nic.in/index.php?option=com_content&view=article&Itemid=119&id=21

LiveHindustan:https://www.livehindustan.com/lok-sabha-election/story-hoshiarpur-lok-sabha-result-2019-bjp-som-prakash-wins-hoshiarpur-know-all-seats-result-of-punjab-2544259.html

ND Tv:https://www.ndtv.com/india-news/punjab-by-election-results-2019-congress-wins-phagwara-jalalabad-seats-2122041


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular