جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact Checkکیا سکھ کسانوں نے احتجاج کے دوران ترنگا کی بے حرمتی کے...

کیا سکھ کسانوں نے احتجاج کے دوران ترنگا کی بے حرمتی کے بعد اسے کیا نذر آتش؟پڑھیئے وائرلدعوے کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

احسن اللہ نامی ٹویٹر صارف نے ترنگا کی بے حرمتی کی ایک ویڈیو شیئر کیا اور دعویٰ کیا ہے کہ سکھ کسانوں نے احتجاج کے دوران ترنگا جلایا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جس میں کچھ سکھ ترنگے کی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ “بھارتی ریاست دہشت گردی سے تنگ آکر سکھ کسان بپھر گئے۔ جس کے بعد بھارتی ترنگا کو پاؤں میں روند کر خالصتان کا پرچم بلند کر دیا اور اس طرح مودی سرکار نے تحریک خالصتان میں روح پھونک دی ہے”۔

وائرل ویڈیو

اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو کو بھارت اور کسان آندولن سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجودہے۔

احسن اللہ کے ٹویٹ کا آرکائیولنک۔

https://twitter.com/Sabaz_Hilali_/status/1354331614608809984

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلےویڈیو کو غور سے دیکھا تو ویڈیو کے اوپری حصے کے دائیں جانب انگلش میں ” امن ویر-سنگھ5′‘ لکھا ہوا نظر آیا۔ وہیں ویڈیو کے پیچھے ایک مکان اور درخت نظر آرہاہے۔

امن ویر سنگھ 5 کو گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں اورل برڈ(Urlebird) ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے علاوہ دیگر کئی اور ٹک ٹاک ویڈیو ملے۔

مذکورہ ویب سائٹ پر ایک ایسابھی ٹک ٹاک ویڈیو ملا۔جس میں ایک شخص 25جنور ی2021 کو ایک مقام پر سبھی سکھوں کو آنے کی دعوت دے رہاہے۔پتہ بریکٹ میں موجودہے( 7609WilberWaySacramento ca95828)پورا ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں نظر آرہے پتے کو گوگل میپ پر سرچ کیا تو ہمیں پتاچلا کہ یہ جگہ کیلیفور نیا میں ہے۔اب واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو بھارت میں کسی بھی جگہ کا نہیں ہے اور ناہی اس ویڈیو کا کسان آندولن سے کوئی لینا دینا ہے۔درج ذیل میں گوگل میپ اور وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ دیکھ کر آپ خود بھی موازنہ کر سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی جھنڈے کی بے حرمتی کسانوں نے نہیں کی ہے۔بلکہ وائرل ویڈیوامریکہ کے کیلیفورنیا شہر کا ہے۔جہاں خالصتان کے حامیوں نے جھنڈے کی بےحرمتی کے بعد اسے خاکستر کردیا تھا۔

Result- False

Our Sources

Urle:https://urlebird.com/user/amanvir_singh5/

Video:https://drive.google.com/file/d/1Ov4VGdUngIuaJQfG-D1N9eCgCG34M2pv/view?usp=sharing

G,map:https://www.google.com/maps/place/7609+Wilbur+Way,+Sacramento,+CA+95828,+USA/@38.4788224,-121.3975644,3a,60y,270h,90t/data=!3m6!1e1!3m4!1sDoAe8aH049a9d2z4EFdZ4g!2e0!7i16384!8i8192!4m5!3m4!1s0x809ac435ac49352b:0xcea2ef0661d4f322!8m2!3d38.478919!4d-121.396595

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular