جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹر کی یہ ویڈیو...

Fact Check: فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹر کی یہ ویڈیو کیا حالیہ سوڈان خانہ جنگی کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
 خانہ جنگی کے دوران سوڈانی فوج کا دارالحکومت خرطوم کے اوپر ہیلی کاپٹر کا گشت۔
Fact
فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹر والی اس ویڈیو کا تعلق حالیہ سوڈان خانہ جنگی سے نہیں ہے۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر اگست 2022 سے موجود ہے۔ جسے سوڈانی فضائیہ کے فوجی مشق کا بتایا گیا ہے۔

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے بعد سوڈان خانہ جنگی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ الجزیرا کی ایک رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے دوران سوڈان میں تقریباً 185 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اب اسی کے پیش نظر فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹروں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر کے دارالحکومت خرطوم کے اوپر گشت کی ہے۔

فضاء میں پرواز کر رہے ہیلی کاپٹر کی یہ ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: FB/  faisal.hussain.58555

Fact check / Verification

حالیہ سوڈان خانہ جنگی سے منسوب کرکے شیئر کی جا رہی ہیلی کاپٹر کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 28 اگست 2022 کو شیئر شدہ سوڈان ایئر فورس نام کے فیس بک پیج پر دو تصاویر ملیں۔ جو وائرل ویڈیو کے ایک فریم سے ملتی جلتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر سوڈان میں 14 اگست کو 68 ویں آرمی ڈے پریڈ کے موقع پر 7 ایم آئی 35 پی ہتھیار ہیلی کاپٹروں کے مشق کی ہے۔

Courtesy: FB/ Sudanese Air Force

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں القوات المسلحة السودانية نام کے فیس بک پیج پر 68ویں آرمی ڈے کی تقریبات کی ویڈِیو ملی۔ جہاں 14 اگست 2022 کو آرمی ڈے کے موقع پر سوڈانی ہیلی کاپٹروں کی نمائش کی گئی تھی۔ ویڈیو کے 25:30 اور 39:30 منٹ کے درمیان وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی وائرل ویڈیو سے ملتے مناظر والی ویڈیو بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں 24 نومبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو”القدرات العسكرية السودانية” کے فیس بک اور ٹویٹر ہینڈلس پر ملیں۔  جس میں بھی اس ویڈیو کو سوڈان کی ہتھیار ہیلی کاپٹر کا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ملیشیا کے درمیان ہوئی جھڑپ کی نہیں ہے یہ ویڈیو 

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ خانہ جنگی کے دوران سوڈانی فوج کا دارالحکومت خرطوم کے اوپر ہیلی کاپٹر کے گشت کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو اگست 2022 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
Facebook posts by Sudanese Air Force, sudanese.armed.forces and Sudanese Military Capabilities on 28 Aug, 24 Nov 2022
Tweet by @Sudanesearmy1 on 25 Nov 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular