ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact CheckFact Check:تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کی نہیں ہے یہ سی سی ٹی...

Fact Check:تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کی نہیں ہے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ترکش نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق 23 جنوری 2023 کو تاجیکستان اور چین میں 7.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس کو تاجیکستان میں حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا “تاجیکستان میں زلزلے کے جھٹکے”۔

پرانی ویڈیو کو حالیہ تاجیکستان زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Courtesy: Twitter @SyasiTrend

اس کے علاوہ محمد طارق بلال نامی ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے بھی اس ویڈیو کو تاجیکستان کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy: Twitter @MTariqBilal_

آپ تک ٹی وی نام کے ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج سے بھی ویڈیو کو تاجیکستان زلزلے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Fact Check/ Verification

تاجیکستان زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ین ڈیکس سرچ کیا تو ہمیں 24 اپریل 2019 کو اپلوڈ شدہ ایگل نیوز، اے بی ایس-سی بی این نیوز اور گیجٹ ایڈکٹ نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق سی سی ٹی ویڈیو کلارک انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ہے۔ جہاں 6.1 کی شدت سے آئے زلزلے کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ABS-CBN News

مزید سرچ کے دوران ہمیں24 اپریل 2019 کو شیئر شدہ فلپائن محکمہ نقل و حمل کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی وہی ویڈیو ملی، جسے حالیہ تاجیکستان زلزلے کا بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ سی سی ٹی وی فوٹیجز فلپائن کے کلارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کی ہیں۔ جہاں22 اپریل، 2019 کو 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل سی سی ٹی وی فوٹیجز حالیہ تاجیکستان زلزلے کی نہیں ہیں، بلکہ پرانی اور فلپائن کے کلارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زلزلے کی وجہ سے بھاگ رہے لوگوں کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Videos uploaded by YouTube channels ABS-CBN News, Eagle News and Gadget Addict on 24 April 2019

Facebook post by Department of Transportation – Philippines on 24 April 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular