اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkطارق فتح نے ایک بار پھر غلط دعوے کے ساتھ ویڈیو کلپ...

طارق فتح نے ایک بار پھر غلط دعوے کے ساتھ ویڈیو کلپ ٹویٹر پر کیا شیئر!وائرل ویڈیو کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

پولیو پلانے والی ملازمہ کو دیکھتے ہی پاکستانی ماں نے اپنے گھر کے دروازے بند کردیئے۔اتنا ہی نہیں وہ عورت دروازہ بند کرنے سے پہلے دونوں ملازمہ کو خوب کھری کھوٹی سنائی۔خاتون نے ملازمہ سے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کبھی بھی پولیو ڈراپ نہیں پلائیں گی۔

ہماری کھوج

طارق فتح کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیواور کیپشن کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی کھوج شروع کی۔اس دوران ہمیں ٹویٹر پر دیگر لوگوں کی جانب سے شیئر کئےگئے ٹویٹ بھی ملے۔حالانکہ طارق فتح کچھ وقفے بعد اپنے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ بھی کردیا۔بقیہ ٹویٹ مندرجہ ذیل ہے۔

 

اپنی تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے انویڈ کا استعمال کیا۔جہاں ہمیں کچھ ویڈیو کے کیفرین ملے۔جسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن اس حوالے سے کچھ جانکاری نہیں ملی۔البتہ اس تعلق سے پاکستانی ویب سائٹ پر کئی خبریں ضرور ملیں۔جس کے مطابق پاکستان کی تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

 

معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار – Baaghi TV

پاکستان کی تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہارکیا ہے طارق فتح نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیو ورکر ایک گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں اور ایک

 

مہوش حیات نے پاکستان چھوڑ کر بھارت کاپٹھو بننے والے صحافی طارق فتح کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بناکسی تحقیق کے خبر’بنانے’ والے بھارت کے پٹھو صحافی طارق فتح کو لینے کے دینے پڑ گئے۔مہوش حیات نے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے طنز کے نشتر چلا دیئے۔ طارق فتح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرفلم کاایک سین بغیر

مندرجہ بالا میں ملی جانکاری کے بعد ہم نے سوچا کیوں نہ اپنے قاری کو یہ جانکاری فراہم کی جائے کہ یہ ویڈیو دراصل ہے کہا کی؟پھر ہم نے یوٹیوب سرچ کیا۔تب ہمیں “لوڈ ویڈنگ”فلم اسکرین پر نظر آئی۔جوکہ دو گھںٹے چودہ منٹ ستاون سکینڈ پر مشتمل ہے۔پھر ہم نے فلم کو غور سے دیکھنا شروع کیا۔تب ہمیں چونتیس منٹ اٹھائیس سکینڈ پر وائرل کلپ والا سین نظر آیا۔جسے آپ لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ اس فلم میں پاکستانی ایکٹرس مہوش حیات اہم کردار نبھا رہی ہے۔جوکہ ایک خاتون کے گھر کے دروازے کو کھٹکھٹاتی ہے پولیو ڈروپ پلانے کے لئے جس کے بعد گھر سے نکلی خاتون مہوش پر بھڑک اٹھتی ہے۔وہیں جیوٹی وی پر لاڈ ویڈنگ کے تعلق سے مزید جانکاری مہیا کی گئی ہے۔

 

 

پاکستانی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ نے بھارتی فلم میلہ لوٹ لیا

05 فروری ، 2019 پاکستانی فلموں کا معیار بہتر سے بہترین ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی سطح پر خوب پزیرائی مل رہی ہے، ایسے میں بھارت کے راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ طارق فتح کی جانب سے شیئر کئے گئے وائرل ویڈیو پاکستانی فلم لوڈویڈنگ کا ایک کلپ ہے نا کہ وہاں کی حقیقی واقعہ۔

ٹولس کا استعمال

گوگل اویسم سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج :گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular