Authors
پاکستان سے بھگوڑا ور کالم نگار طارق فتح نے نمازیوں کی تصویر ٹویٹ کی ہے، جس میں مسلمان نماز پرھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان کے پیچھے چند سالکلیں کھڑی ہیں۔
طارق فتح کا اس نمازیوں کی تصویر کے ساتھ سوال ہے کہ کیا یہ مسلمان سائکل اسٹینڈ ہے یا مسلمان سائکل چوری ہونے سے ڈرتے ہیں۔
Fact Check/ Verification
نیوز چیکر نے اس تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا اور ہمیں نمازیوں کی تصویر ڈریمز ٹائمز کی وئب سائٹ پر ملی۔ جہاں اس تصویر میں سائکل نہیں ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مراکش میں مسلمان سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے۔ جو بخوبی نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمازیوں کی تصویر ہمیں اس کے علاوہ دنیا بھر کی تصاویر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ آئی سٹاکز کی وئب سائٹ پر ملی۔ اس تصویر کے کیپشن میں صاف صاف لکھا ہے کہ ‘مسلمان مرد مراکش میں ایک سڑک پر نماز ادا کررہے ہیں۔ اسلام مراکش کا سب سے بڑا مذہب ہے’۔ یہاں اس تصویر کو 8 اگست 2010 کا بتایا گیا ہے۔
Conclusion
اس سے ثابت ہوا کہ طارق فتح کی طرف سے نمازیوں کی تصویر دراصل ایڈیٹ کی گئی ہے۔ جبکہ اصل تصویر میں سائکل کہیں نظر نہیں آرہی ہیں۔
Result: Altered Photo
Our Sources
Image by IStockphotos.com
Image by Dreamstime.com
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044