جمعہ, جون 21, 2024
جمعہ, جون 21, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر کی یہ ویڈیو...

Fact Check: کیا تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر کی یہ ویڈیو انتخابی مہم کی ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ اور انتخابی مہم جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ان کے پیچھے میڈیا اور فوجی جوان بھی نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کی جارہی انتخابی مہم کی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈیا میں الیکشن کمپین کی ایک جھلک۔ بالی ووڈ کو ٹکر”۔

تیج پرتاپ یادو کے سائیکل سے سفر کی اس ویڈیو کا ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Tanveer Jarral

Fact

تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے کیورڈ “تیج پرتاپ سائیکلنگ” کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 22 فروری 2023 کو شائع ای ٹی وی بھارت کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں تیج پرتاپ کی اس ویڈیو کو والدہ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ سے سائیکل چلا کر محکمہ جنگلات کے دفتر آرانیہ بھون پہنچے کا بتایا گیا ہے۔ تیج پرتاپ یادو کی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ بہار سرکار میں جنگلات ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر تھے ۔

Courtesy: ETV Bharat

اس کے علاوہ ہمیں بہار تک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 22 فروری 2023 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں تیج پرتاپ یادو کو وائرل ویڈیو والے ہوبہو حلیئے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا ملک میں جاری انتخابات کے لئے کی جا رہی انتخابی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ Bihar Tak

یہ بھی پڑھیں: مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی 2 برس پرانی ویڈیو کو ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے جوڑکر کیا جا رہا ہے شیئر

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ تیج پرتاپ یادو کے سائیکل سے سفر کرنے کی یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا تعلق لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جارہی انتخابی مہم سے نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Report published by ETV Bharat on Feb 22, 2023
Video report published by Bihar Tak on Feb 22, 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular