Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی تیجس لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا۔
ویڈیو میں دکھائی دینے والا مادہ تیل نہیں بلکہ طیارے کے نظام سے خارج ہونے والا معمول کا پانی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی تیجس لڑاکا طیارے کے رن وے پر کھڑے ہونے کے دوران اس سے تیل لیک ہو گیا۔
فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے جس میں تیجس طیارے کے نیچے سے تیل نما شئی ٹپکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ متعدد صارفین نے اسے “تیل لیک” قرار دے کر طیارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔ چونکہ یہ ویڈیو دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بنائی گئی ہے، اس لئے بحث مزید بڑھ گئی ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ابتدائی تحقیق کے دوران ہمیں حکومت ہند کی پریس انفارمیشن بیورو کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پی ائی بی فیکٹ چیک پر 20 نومبر کو شیئر شدہ ایک پوسٹ ملا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا مادہ تیل نہیں بلکہ گاڑھا پانی ہے جو ای سی ایس اور او بی او جی ایس کے عمل کا حصہ ہے۔ یعنی یہ ایک روٹین ڈرینیج پروسیس ہے جو ہر فلائٹ ٹرن اَراؤنڈ میں ہوتا ہے، بالکل جیسے کسی گاڑی یا اے سی سے پانی ٹپکتا ہے۔



یہ بھی پڑھیں: چنئی میں 3 بھارتی ایئر فورس طیاروں کے کریش کی وائرل ویڈیوز اور تصویر کا سچ کیا ہے؟
مزید تصدیق کے لئے ہمارے ایڈیٹر چین کونڈو نے ایوی ایشن ایکسپرٹ انگد سنگھ سے فون پر رابطہ کیا، جنہوں نے واضح کیا کہ ای سی ایس (انوائرمنٹ کنٹرول سسٹم) ہر طیارے میں معمول کے مطابق کام کرتا ہے، اس میں کسی ناگہانی صورتحال کا عنصر نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے گاڑی کا اے سی چلنے کے بعد پارک کرنے پر پانی کے قطرے ٹپکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں بھی یہی عمل ہوتا ہے اور یہ محض کنڈینسیشن کے باعث ہوتا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اگر واقعی تیل یا ایندھن کا رساؤ ہوتا تو صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔ ایسے کیسز میں ہائی پریشر ہائیڈرولکس اور متعلقہ ولوز فوراً متحرک ہو جاتے ہیں، جس سے مسئلے کی نوعیت فوراً ظاہر ہو جاتی ہے”۔
اس طرح آن لائن ملے شواہد و ایوی ایشن ایکسپرٹ کے بیان یسے یہ ثابت ہوا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن اور غلط ہے۔ تیجس لڑاکا طیارے سے تیل لیک نہیں ہوا، ویڈیو میں دیکھا جانے والا مادہ معمول کا ای سی ایس ڈرینیج واٹر ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ طیارے کا کولنگ اور پریشرائزیشن سسٹم درست طریقے سے کام کر رہا ہے۔
سوال: کیا واقعی دبئی ایئر شو 2025 میں تیجس طیارے سے تیل لیک ہوا تھا؟
جواب: نہیں، تیل نہیں لیک ہوا تھا۔ ویڈیو میں نظر آنے والا مادہ ای سی ایس کا معمول کا پانی ہے۔
سوال: ویڈیو میں پانی کیوں ٹپک رہا تھا؟
جواب: ویڈیو میں جو پانی ٹپکتا دکھائی دے رہا ہے، وہ طیارے کے ماحولیاتی کنٹرول نظام اور آن بورڈ آکسیجن پیدا کرنے والے نظام کے معمول کے عمل کا حصہ ہے، جن میں اضافی نمی کو باقاعدہ طور پر باہر نکالا جاتا ہے۔
سوال: کیا پانی ٹپکنا کسی خرابی کی علامت ہے؟
جواب: بالکل نہیں۔ یہ جدید لڑاکا طیاروں کے نارمل آپریشنز میں شامل ہے اور سسٹم کے درست کام کرنے کا ثبوت ہوتا ہے۔
Sources
X post by PIB Fact Check on 20 Nov 2025
Report published by Wion on 19 Nov 2025
Telephonic conversation with Aviation expert, Angad Singh.