Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
چنئی میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے ایک ہی وقت میں کریش ہو گئے ہیں۔
چنئی میں صرف ایک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جبکہ وائرل تصویر اور ویڈیوز پرانی اور مختلف جگہوں کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں فیس بک اور ایکس پر پاکستانی صارفین ایک تصویر اور تین مختلف ویڈیوز یہ بتاتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں کہ چنئی میں 3 بھارتی فضائیہ کے طیارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تباہ ہوگئے۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ریورس امیج سرچ کے ذریعے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر 29 جنوری 2023 کو شائع ہوئی تھی۔ دکن ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منظر گوالیار کے قریب پہاڑ گڑھ میں پیش آنے والے ایک فضائی مشق حادثے کا ہے، جب سکھوئی ایس یو-30 اور ڈاسالٹ میراج-2000 طیارے حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔ لہٰذا یہ تصویر چنئی یا تازہ واقعے کی نہیں بلکہ 2023 کے ایک الگ حادثے کی عکاس ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔

پھر ہم نے کولاج میں شامل تینوں ویڈیوز علیحدہ علیحدہ ریورس امیج اور ین ڈکس سرچ ٹولز سے چیک کی۔ تحقیقات کے دوان ہمیں پہلی ویڈیو دی ٹریبیو نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 4 دسمبر 2023 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ جس کے مطابق طیارہ حادثے کی یہ ویڈیو تلنگانہ کے حیدرآباد کی ہے، جہاں ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں دو پائلٹ جان بحق ہو گئے تھے۔

دوسری ویڈیو کے چند فریم کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی ویڈیو ٹی وی9 تیلگو لائیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر26 فروری 2022 کو ایک ویڈیو رپورٹ میں دیکھنے کو ملا۔ جس کے مطابق یہ منظر نالگونڈہ میں پیش آئے ٹرینی طیارہ حادثے کا ہے۔ یہ ویڈیو بھی پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا بھی چنئی والے حادثے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تیسری ویڈیو ہمیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر رواں ماہ کی 14 تاریخ کو شیئر شدہ ملی۔ جس کے مطابق یہ منظر دراصل تمل ناڈو کے چنگل پٹّو ضلع کے تھیروپورور کے قریب بھارتی فضائیہ کے ایک تربیتی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے اپنی آفیشل ایکس پوسٹ میں واضح طور پر بتایا کہ صرف ایک پی سی–7 مارک ٹو ٹرینر طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تمبرم (چنئی کے قریب) پر حادثے کا شکار ہوا۔ واقعہ تقریباً دوپہر 2:25 بجے پیش آیا۔ پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی اور شہری املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعات کی تحقیقات کے لئے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔ یعنی، چنئی میں طیارہ حادثہ ہوا تو ضرور ہے مگر صرف ایک، وہ بھی تربیتی طیارہ۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ کہ ‘چنئی میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے ایک ساتھ کریش ہوئے’ بالکل غلط ہے۔ اصل میں صرف ایک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے لیکن اس میں کسی طرح کی اموات نہیں ہوئی ہے۔ لیکن وائرل تصویر 2023 کے ایک الگ حادثے کی ہے اور وائرل دو ویڈیوز مختلف مقام کی ہیں اور پرانی ہیں اور ایک تمل ناڈو میں پیش آئے حالیہ تربیتی طیارہ حادثے کی ہے۔
س: کیا چنئی میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے ایک ساتھ کریش ہوئے؟
ج: نہیں، ایسا نہیں ہوا۔ صرف ایک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
س: وائرل تصویر کہاں کی ہے؟
ج: یہ تصویر 2023 کے ایک الگ حادثے کی ہے، چنئی سے اس کا تعلق نہیں۔
س: وائرل کولاج ویڈیو کی تینوں ویڈیوز اصل میں کہاں کی ہیں؟
ج: ایک تلنگانہ (حیدرآباد)، ایک نالگونڈہ اور ایک تمل ناڈو (تھیروپورور) کی پرانی ویڈیوز ہیں۔
س: کیا حالیہ حادثے میں جانی نقصان ہوا؟
ج: نہیں، پائلٹ محفوظ رہا اور کسی شہری نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Our sources
Reports published by Deccan Herald on 29 Jan 2023
Video published by YouTube channels TV9 Telugu live and The Triune on 4 Dec 2023/26 Feb 2022
X post by Indian Air Force and PTI on 14 Nov 2025
Mohammed Zakariya
November 26, 2025
Mohammed Zakariya
November 25, 2025
Mohammed Zakariya
November 24, 2025