Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے دھمکی دی ہے کہ رام مندر کی جگہ پھر بابری مسجد بنائیں گے،آج نہیں تو کل۔
فیس بک پر آکاش ٹھاکر نے پشپیندر کلشریٹھ نامی پیج پر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
سنجیوکمار کشواہا نے بھی فیس بک پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے کھلی دھمکی دی ہے کہ موقع ملتے ہی ایودھیا سے ہٹادیں گے رام مندر۔آرکائیو لنک۔
بیسٹ ہندی نیوز ویب سائٹ نے خبر شائع کی ہے کہ بورڈ نےدھمکی دی ہے موقع ملتے ہی ایودھیا میں رام مندر بنائیں گے۔آرکائیو لنک۔
ڈیلی ہنٹ پر بھی مذکورہ دعوے والی خبر شائع کی گئی ہے۔آرکائیو لنک۔
بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے مسلم پرسنل لابورڈ کے پریس ریلیز کو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ نے ہندؤں کو دھمکی دی ہے۔مشرا کے ٹویٹ کو 11518 لوگوں نے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک ری ٹویٹ کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
ہیمنش نامی یوزر نے مذکورہ دعوے والا ٹویٹ کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
مسلم پرسنل لابورڈ کے حوالے سے کئے گئےدعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں نیوز18 اردو ,سیاست اور قومی آواز پر بورڈ کے بیان کے حوالے سے5اگست کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ بابری مسجد ہمیشہ مسجد رہے گی۔ غاصبانہ قبضہ سے حقیقت ختم نہیں ہو جاتی۔اسلامی شریعت کی روشنی میں جہاں ایک بار مسجد قائم ہوجاتی ہے وہ تا قیامت مسجد رہتی ہے۔ لیکن ہمیں کہیں بھی یہ نہیں ملا کہ بورڈ نے کہا ہوکہ موقع ملتے ہی ایودھیا میں رامندر ہٹاکر بابری مسجد بنائیں گے۔
سرچ کے دوران ہمیں بوڑ (AIMPLB) کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں بھی کہیں یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ رام مندر ہٹاکر بابری مسجد بنائیں گے۔البتہ ٹویٹ کے ذریعے بوڑ نے یہ ضرور کہا ہے کہ مسلمانوں کےلیے آیاصوفیا ایک مثال ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ صبر کرے۔
ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم نےبورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا ولی رحمانی کو فون کال کیا لیکن انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا بیان بھیج رہا ہوں۔تین گھنٹے گذرنے کے بعد بھی انہوں نے اپنا بیان نہیں بھیجا۔پھر ہم نے بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی سے فون پر رابطہ کیا اور وائرل خبر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایودھیا میں رام مندر ہٹاکر بابری مسجد والی بات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے بورڈ نے ایساکوئی بیان یا دھمکی نہیں دی ہے۔البتہ مسلمانوں کو آیا صوفیا کا مثال ضرور پیش کیا ہے۔
پھر ہم نے بورڈ کے ترجمان مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے رابطہ کیا اور ان سے وائرل پوسٹ کے حوالے سےسوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جو بورڈ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔جو ایسا کررہے وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔بورڈ غور کرے گا کہ ان کے بارے میں کیا کاروائی کی جائے؟
نیوزچیکر کی ٹیم وائرل پوسٹ کے ساتھ تصویر کی تحقیقات کی تو دی پریولینٹ کی رپورٹ سے پتا چلا یہ تصویر اس وقت کی ہے جب بورڈ کےوکیل ظفریاب جیلانی نے ایودھیا معاملے پر نظرثانی کی عرضی سپریم کورٹ میں داخل کیا تھا۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے آیودھیا کے حوالے سے کسی بھی طرح کی دھمکی نہیں دی ہے اور ناہی یہ کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر ہٹاکر بابری مسجد بنائی جائے گی۔بورڈ کے ترجمان عمیر رحمانی نے کہا ہے کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔بورڈ غور کرے گا کہ ان کے بارے میں کیا کاروائی کی جائے؟
Twitter: https://twitter.com/AIMPLB_Official/status/1290666820089913344
Theprevalentindia: https://www.theprevalentindia.com/aimplb-to-file-review-petition-against-ayodhya-verdict-in-dec-first-week/
Direct Contact: Advocate Zafaryab jilani, spokesperson AIMPLB Umrain mahfooz Rahmani
Mohammed Zakariya
January 9, 2021
Mohammed Zakariya
February 15, 2020
Mohammed Zakariya
August 7, 2020