پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact Checkوارانسی کے حوالے سے بنکر کی خودکشی کی تصویر فرضی دعوے کے...

وارانسی کے حوالے سے بنکر کی خودکشی کی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ ہورہی ہے وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک بنکر نےمعاشی تنگی کی وجہ سے لوم سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

ٹویٹر پرشئیر  کیاگیا پوسٹ

سوشل میڈیا پر بنکر کے خودکشی کی وائرل تصویر

ٹویٹر پر بنکر کے خودکشی والی تصویر کو سونیا نامی یوزر نے شیئر کیا ہے۔ہمارے آرٹیکل لکھنے تک اس ٹویٹ کو ۱۳۳ یوزرس لائک کرچکے تھے۔جبکہ ۷۷ نے ری ٹویٹ کردیا تھا۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر مذکورہ تصویر کو وارانسی کا بتاکر حاجی مستان نامی شخص نے بھی شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ابھی شیک چودھری نے بھی وائرل تصویر کو بنارس کا بتاکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

بنکر کے خودکشی کی تصویر کو فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے

فیس بک پر ہریانہ نیوزرپورٹر اور یوپی ایسٹ نامی پیج سے وائرل تصویر کو بنارس کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

ہریانہ نیوز کا آرکائیو لنک

یوپی ایسٹ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کی حقائق تک پہونچنے کےلیے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کنڑ زبان میں ایک خبر ملی۔جس میں وائرل تصویر کے حوالے سے جانکاری تھی۔جب ہم نے اسے گوگل ٹرانسلیٹ کیا تو پتا چلا کہ خودکشی کی وائرل تصویر بنگلورو کی ہے۔جہاں ایک شخص نے معاشی تنگی کی وجہ سے خودکشی کرلیا ہے۔واضح رہے کہ یہ خبر ۲۴جولائی ۲۰۲۰ کی ہے۔

وائر تصویر کے حولاے سے پہلی جانکاری
First information about viral image

وائرل تصویر کی کیا ہے اصل سچائی؟

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر وارانسی کی نہیں ہے بلکہ بنگلورو کی ہے۔اس کے باوجود ہم نے کچھ کیو رڈ سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں نوبھارت ٹائمس کی ایک خبر ملی۔جس مطابق گزشتہ دنوں اترپردیش کے سابق وزیراعلیِ اکھیلیش یادو نے ایک ٹویٹ کیا تھا۔جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بنارس میں ایک بنکر کی خودکشی کی خبر سن کردل کو تکلیف پہونچی۔اسی سے ملتی جلتی امراجالا پر بھی خبر ملی۔


وہیں سابق وزیر اعلیٰ ا کھیلیش یادو کی ٹویٹ کے جواب میں وارانسی کے ڈی ایم نے لکھاہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہورہی بنکر کے خودکشی کی تصویر بنارس کی نہیں ہے۔اب یہ واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کا وارانسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

نیوزچیکر کی ٹیم پہلے بھی اس طرح کے فرضی دعوے والے پوسٹ کو ڈیبنک کرچکی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے بنکر کے خودکشی کی تصویر بنارس کی نہیں ہے بلکہ بنگلورو کی ہے۔واضح رہے کہ وارانسی کے ڈی ایم نے بھی وائرل تصویر کے حوالے سے کہا ہے کہ بنکر کے خودکشی کی تصویر وارانسی کی نہیں ہے۔

Our Sources

justkannada: https://www.justkannada.in/front-page/financial-hardship-lockdown-weaver-surrender-suicide/

NBT: https://navbharattimes.indiatimes.com/state/uttar-pradesh/varanasi/mistake-made-by-sp-national-president-akhilesh-yadav-tweeted-with-wrong-varanasi-picture/articleshow/77170706.cms

AmarUjala: https://www.amarujala.com/uttar-pradesh/varanasi/former-cm-akhilesh-yadav-got-stuck-after-calling-bengaluru-news-as-varanasi

Twitter: https://twitter.com/dmvaranasi2016/status/1286959230692421632

Result: Misplaced,false

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular