جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkرکشہ چلانے والی لڑکی آئی اے ایس ٹوپر ہے؟کیا ہے سچ؟ پڑھیئے...

رکشہ چلانے والی لڑکی آئی اے ایس ٹوپر ہے؟کیا ہے سچ؟ پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

اس مہینے کی دلکش تصویر

یہ تصویر کولکاتا شہر کی ہے۔جو شخص رکشہ پر بیٹھا ہے اور جو رکشہ کھینچ رہی ہے۔وہ لڑکی رکشہ پر بیٹھے شخص کی پیاری بیٹی ہے۔جس نے اپنے غریب والد کی کمائی سے پڑھ لکھ کر حال ہی میں آئی اے ایس ٹوپ کی ہے۔اس کامیابی کی خوشی میں بیٹی اپنے والد کو رکشہ پر بیٹھا کر پورے کولکاتا شہر میں سیر کرائی۔اتنا ہی نہیں آگے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ لڑکی اس کارنامے کے ذریعے عوام کو  مطلع کررہی ہے کہ ان کے والد کتنے اچھے انسان ہیں۔

ٹائیلنٹ کسی کا محتاج نہیں۔

ہماری کھوج

وائرل پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے  گوگل ریورس  امیج سرچ کیا۔ابتدائی کھوج میں یہ پتا چلا کہ یہ تصویر اس پہلے بھی کئی بارسوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔لڑکی کا نام شرامونا پڈر ہے۔پھر ہم نے اپنا ریسرچ جاری رکھتے ہوئے ین ڈٰیکس سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سےفیس بک ، ٹویٹر ودیگر ویب سائٹ پر یہ تصویر ملیں۔جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔

ریسرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر میں موجود لڑکی کا نام پتا چل چکا تھا۔پھر ہم نےشرامونا کے فیس بک اور انسٹا گرام کی خاک چھانی۔تاکہ یہ پتا چل سکے کہ کس موقع پر یہ تصویر کلک کی گئی ہے۔اس دوران شرامونا پڈرکا فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود کچھ پوسٹ ملے جو وائرل پوسٹ کے تعلق سے تھا۔جس سے یہ پتا چلا کہ شرامونا کی یہ تصویر پانچ اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو اپلوڈ کیاگیا تھا۔وہ کولکاتا گھومنے گئی تھی۔اسی دوران وہ رکشہ والے کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے خود محسوس کرنے کے لئے اس نے رکشہ والے کو پیچھے بٹھا کر اس رکشے کو چلائی۔جس کے بعد یہ تصویر غلط دعوے کے ساتھ وائرل ہوئی۔انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ وہ کوئی آئی اے ایس ٹوپر نہیں ہے۔مندرجہ ذیل میں شرامونا کی اس تعلق سے ساری جانکاری موجود ہے۔

When you’re #ReadyForAnything, you tend to carry others along the path of exciting discoveries. Our #WildcraftWildling Shramona, clad in @wildcraftin printed black t-shirt and grey pants, is strutting the streets of Kolkata in the most unique ways imaginable. That’s how you #GoStreet. . . . #urbanwilderness #exploretocreate #roads #paths #cart #build #building #pull #gears #Wildcraft . Picture credit @mishti.and.meat

2,499 Likes, 13 Comments – Wildcraft (@wildcraftin) on Instagram: “When you’re #ReadyForAnything, you tend to carry others along the path of exciting discoveries. Our…”

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ تصویر شرامونا پڈر نامی لڑکی کی ہے۔نہ کہ رکشہ چلانے والے شخص کی آئی اے ایس  ٹوپر بیٹی ہے۔رکشہ پر بیٹھا بزرگ شخص شرامونا کے والد بھی نہیں ہے۔لوگوں نے اس تصویر کو غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

گوگل ریورس امیج سرچ

فیس بک ،انسٹاگرام سرچ

ین ڈیکس سرچ

کیورڈ سرچ

نتائج:گمراہ کن(غلط دعویٰ)

 

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular