Fact Check:  بھارتی وزیرِ ٹرانسپورٹ کے ٹریکٹر افتتاح کی نہیں بلکہ ایک کسان کی جانب سے کئے گئے اسٹنٹ کی ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
 بھارتی وزیرِ ٹرانسپورٹ نئے ٹریکٹر افتتاح کے دوران حادثے میں بال بال بچے۔
Fact
ویڈیو اترپردیش کی ہے اور یہ کسان آندولن کے دوران مظاہرین کی جانب سے کئے گئے ٹریکٹر اسٹنٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ٹریکٹر اسٹینٹ کرتا ہوا ایک شخص نظر آرہا ہے۔ اسٹینٹ کے دوران اچانک ٹریکٹر پلٹ جاتی ہے اور ڈرائیور اس سے باہر نکل آتا ہے، پھر ٹریکٹر دوبارہ بغیر ڈرائیور کے چلنے لگتی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ ایک نئے ٹریکٹر کا افتتاح کرتے ہوئے بال بال بچے۔

وائرل ویڈیو بھارتی وزیرِ ٹرانسپورٹ کے ٹریکٹر افتتاح کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ Ishaq Shah Mufakir

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ ایک دوسرے فیس بک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر زراعت کے جموں کشمیر میں ٹریکٹر کا افتتاح کے دوران حادثہ پیش آیا، لیکن ٹریکٹر بغیر ڈرائیور کے چلتی رہی اور وہ بچ گئے۔

Courtesy: Facebook/ Sardar Mumtaz Abbasi

ٹویٹر اور یوٹیوب پر بھی یہ ویڈیو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

Fact Check/ Verification

 بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ ٹریکٹر کے افتتاح کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ریا میواتی نام کے فیس بک پیج پر شیئر شدہ 27 جنوری 2021 کی ہوبہو ویڈیو ملی، جس میں اس ویڈیو کو کسان آندولن کے دوران کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے ریورس امیج سرچ کے ساتھ “ٹریکٹر اسٹنٹ کسان آندولن” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیوز یو پی-اتراکھنڈ، اے بی پی نیوز اور امرجالا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 27 ،28 اور 30 جنوری کو شائع ویڈیو رپورٹس میں یہی ویڈیو ملی۔ ان رپورٹس کے مطابق ٹریکٹر اسٹنٹ کی یہ وائرل ویڈیو اترپردیش کے متھرا کی ہے، جہاں چند کسانوں نے 26 جنوری کے کسان ٹریکٹر مارچ سے پہلے دہلی پہنچنے کی کوشش کی تھی۔

نوح جھیل باجنا کے مورکی انٹر کالج کے پاس ایک کسان نے ٹریکٹر اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کی۔ کرتب ناکام ہو گیا اور ڈرائیور گر گیا۔ کچھ ہی دیر بعد ٹریکٹر نے بغیر کسی ڈرائیور کے کچھ فاصلہ طے کیا اور بعد میں ایک ڈرائیور نے اس پر پیچھے سے چڑھ کر روکا۔

Courtesy: YouTube/ ABP News

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں جرمنی میں ہوئے احتجاج کی تصویر کو بھارت کے کسان آندولن سے جوڑ کر کیا جارہاہے شیئر

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے نئے ٹریکٹر کے افتتاح کرنے کی نہیں ہے۔ بلکہ کسان آندولن کے دوران ایک کسان کے ٹریکٹر اسٹینٹ دکھانے کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by Riyamewat on 27 Jan 2021
Video reports published by ABP News, NYOOOZ UP-Utrakhand and Amar Ujala on 27, 28, 30 jan 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.