Monday, April 28, 2025
اردو

Fact Check

بڈگام میں ہوئے جنگی طیارہ حادثے کی ویڈیو کو فرضی دعویٰ وائرل

banner_image

سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے بھارتی طیارہ مگ-90مار گرا یا ہے۔جس کی وجہ سے بھارت میں کہرام مچاہوا ہے۔

Viral Video From Facebook

طیارہ حادثے کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر پاکستانی نیوز چینل شماء کی خبر وائرل ہورہی ہے۔جس میں دعو یٰ کیاجارہا ہے کہ چین نے ہندوستان کے مِگ90کو مار گرایا ہے۔حادثے میں 2پائلٹ کی اموات ہوچکی ہیں۔وائرل ویڈیو کو انداز اپنا نامی پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔جسے ہمارے آرٹیکل لکھنے تک6200 یوزرس شیئر کرچکے ہیں۔جبکہ 64سو لائک بھی کیا جاچکا ہے۔درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔

اندازاپنا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

پاک آرمی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

قومی نیوز اوکاڑہ کے وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/QoumiNewsHD/videos/335938404267521
Viral Video

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلیے سب سے پہلے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔اس دورا ن ہمیں نیوز18اردو پر 27فروری 2019 کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق جموں کشمیر کے بڈگام ضلع میں انڈین ایئر فورس  کا ایک جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکرتباہ ہوگیا ہے۔

1st Finding

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تقریباًایک سال پرانہ ہے۔پھر ہم نے یوٹیو ب پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران اےبی پی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26فروری 2019 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق انڈین ایئر فورس کا مِگ21 حادثے کا شکار ہوگیا۔یہ حاثہ بڈگام میں ہوا ہے۔حادثے میں 1پائلٹ کی موت ہوچکی تھی۔

مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تقریباًڈیڑھ سال پرانہ ہے۔پھر ہم نے سماءنیوز کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کو تلاشا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو والی خبر ملی۔پورا ویڈیو دیکھنے کے بعد پتاچلا کہ پاکستان کے کچھ فیس یوزر نے بڈگام طیارہ حادثے کو چینی فوج کے ذریعےطیارہ کو مارگرانے کا فرضی دعویٰ کیا گیا ہے۔سماء نیوز کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے حال کا بتاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

Final Finding

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈین ایئرفورس کا طیارہ مگ90 کو چین نے نہیں مارگرایا ہے۔بلکہ 2019 میں جموں کشمیر کے بڈگام میں مِگ 21 حادثے کا شکارہوا تھا۔جسے حال کے دنوں کا بتاکر سوشل میڈیاپر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیاہے۔

Result:Misleading

Our Sources

News18:https://urdu.news18.com/news/nation/north-india-indian-jet-crashed-at-budgam-in-jammu-kashmirs-due-to-technical-snag-two-pilots-dead-ns-264039.html

ABPNews:https://www.youtube.com/watch?v=lrOFmuKIAu0

SAMATv:https://www.youtube.com/watch?v=tm4EdBgmZn8

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,944

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔