منگل, اپریل 16, 2024
منگل, اپریل 16, 2024

ہومFact Checkکرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پی ایم مودی مخالف نعرے کے ویڈیو...

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پی ایم مودی مخالف نعرے کے ویڈیو کو کسان احتجاج سے جوڑ کر کیاجارہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 15سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیاجارہاہے۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں سکھ کسانوں نےاحتجاج کے دوران ٹریکٹرز پر پاکستانی جھنڈے لگا کر پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے اور مودی ۔۔۔۔ہائےہائے کا نعرے بھی لگایا۔ مودی نے تو گزشتہ سال اپنی کشمیری ماؤں بہنوں کی مدد نہیں کی وہ اب تمہاری کیا خاک مدد کریں۔درج ذیل میں یک بعد دیگرے پوسٹ کا آرکائیولنک موجودہیں۔

لیاقت حیدر کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

مخلص دوست کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

اس کے علاوہ دیگر ٹویٹر پر آفیشل ہینڈل سے اس ویڈیو کو پاکستان سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔

https://www.facebook.com/allauddin.marwatpti/videos/165621295299446

Fact check/Verification 

سوشل میڈیا پر پاکستانی جھنڈے اور مودی مخالف نعرے کے وائرل ویڈیو کی حقائق جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کاکچھ ٹولس کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے ویڈیو کو یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں مودی کتا ہائے ہائے کیپشن والا ایک سال پرانہ ویڈیو ملا۔

پھر ہم نے انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں بزاسٹنڈرڈ پر شائع 7جولائی 2019 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق لیڈس میں رہنے والے سکھوں نے نیوزی لینڈ میں ہورہے پاکستان اور افغانستان کے بیچ ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے دوران خالصتان کی حمایت میں نعرے لگائےتھے۔رپوٹ کے مطابق کھیل کے دوران کچھ سکھوں نےخالصتان زند ہ آباد اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے تھے۔جس کے ویڈیو خوب وائرل ہوئے تھے۔

سرچ کے دورا ن میڈیا ایجنسی اے این آئی کے یوٹیوب چینل پر 6جولائی2019 کا وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک ویڈیو ملا۔جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص دکھا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یونائیٹیڈ کنگڈم میں میچ کے دوران کچھ سکھوں نے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا لےکر نعرے بازی کی تھی ۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ وائرل ویڈیو کا موجودہ کسان آندولن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔رپوٹ کے مطابق ایک سال پہلے یونائیٹیڈ کنگڈم میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سکھوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈا لےکر خالصتان زندہ آباد اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے۔

Result: Misleading

Sources

Youtube:https://www.youtube.com/watch?v=7Kt6QTRfqlA&feature=emb_title

BS:https://www.business-standard.com/article/news-ani/leeds-sikhs-denounce-pro-khalistan-slogans-during-world-cup-matches-119070700145_1.html

ANI:https://www.youtube.com/watch?v=sEQAej1HhFg

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular