Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کل سرینگر میں ادا کی جائیگی ، اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے ۔إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
واہٹس ایپ پر ہمارے ایک قاری نے حریت لیڈر سید گیلانی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔جس میں حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر ہے۔بتادوں کہ یہ خبر 31دسمبر سے فیس بک اور ٹویٹر پر بھی گردش کررہی ہے۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔
عثمان سجان قادری نے ٹویٹر پر سید گیلانی کےانتقال کی خبر شیئر کی ہے۔آرکائیولنک۔
مجید علی حیدر نے فیس بک پر گیلانی کی موت کی خبر شیئر کی ہے۔آرکائیو لنک۔
حریت لیڈر سیدعلی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر میں کتنی سچائی ہے۔یہ جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے گیلانی کے انتقال کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ای ٹی وی بھارت،وائس آف امریکا اور انڈین ایکسپریس پر شائع جنوری 2020 کی خبریں ملی۔جس کے مطابق حریت لیڈر گیلانی کی موت کی خبر فرضی ہے۔
مذکورہ جانکاری سے واضح ہوتا ہے کہ ایک سال پہلے بھی سیدگیلانی کے انتقال کی فرضی خبر یں گردش کرچکی ہیں۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں آج نیوز نامی اردو ویب سائٹ پر شائع 31دسمبر 2020 کی ایک خبر ملی۔رپوٹ کے مطابق حریت لیڈر گیلانی باحیات ہیں۔ان کی موت کی خبر بےبنیاد ہے۔
ٹویٹرایڈوانس کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دنیا نیوز اور روزنامہ دونیا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر گیلانی کے حوالے سے جانکاری ملی۔جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ حریت لیڈر گیلانی کی موت کی خبر بےبنیاد ہے۔رپوٹ کے مطابق سید علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نسیم گیلانی نےوالد کی موت کی خبر کو خارج کیا اور کہا ہے کہ وہ باحیات ہیں۔
اوپر ملی جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے کشمیر کے کچھ لوگوں سے گیلانی کی موت کے حوالے سے فون کال پر پوچھ تاچھ کی ۔جہاں لوگوں نے اس بات کو سرِ سے خارج کردیا ہے۔البتہ انہوں نے یہ بات ضرور کہی وہ کینسر جیسی مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔لیکن موت کی خبر فرضی ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جموں کشمیر کے حریت لیڈر سیدعلی شاہ گیلانی کے انتقال کی خبر فرضی ہے۔البتہ وہ ان دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
VOA:https://www.urduvoa.com/a/doctors-say-syed-ali-shah-geelani-stable-condition-improving-16feb2020/5290394.html
ETimes:https://economictimes.indiatimes.com/news/defence/amid-rumours-of-geelanis-death-jk-reviews-security/articleshow/73065409.cms?from=mdr
AajTv:https://www.aaj.tv/news/30250364/
DNews:https://twitter.com/DunyaNews/status/1344349204521639936
RNews:https://twitter.com/roznamadunya/status/1344356061575340034
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Abrar Bhat
October 29, 2022
Mohammed Zakariya
September 13, 2021