Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
حریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوجیوں پر کئے گئے حملے کی ویڈیو۔
نہیں، ویڈیو پرانی ہے۔
ایکس پر ایک 36 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کر یہ دعویٰ کیا گیا کہ کشمیری حریت پسندوں نے جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ جوان جنگل سے گذرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کو گھیرے میں دکھایا جا رہا ہے، جن پر 1 سے 5 تک کی گنتی بھی لکھی گئی ہے۔ کچھ دیر بعد ہی ایک بڑا دھماکا ہو جاتا ہے۔

پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔
بھارتی فوجیوں پر کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے کئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ابوالمالی نامی ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کو 25 فروری 2024 کو اپلوڈ کیا گیا تھا اور اسے “کشمیر کے پونچھ-راجوری علاقے میں کشمیری باغیوں کے ذریعہ بارودی سرنگ کے حملے میں 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی تازہ فوٹیج” بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں دی کھوراسان ڈائری نامی ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی دیگر تصاویر ملیں۔ یہ پوسٹ 4 فروری 2024 کو کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ انگریزی زبان میں کیپشن موجود ہے، جس کے مطابق پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ(پی اے ایف ایف) نے پونچھ- راجوری علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے حملے میں 5 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا تازہ فوٹیج جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹریک ٹیریرزم کے مستند ایکس ہینڈل پر بھی 5 فروری 2024 کو شیئر شدہ ایک پوسٹ ملی۔ جس میں ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ “پی اے ایف ایف نے ایک پروپیگنڈا ویڈیو جاری کیا جس میں آئی ای ڈی دھماکے میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو دکھایا گیا ہے”۔

ہماری تحقیقات سے یہ تو واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ ویڈیو کب کی ہے اور کہاں کی ہے۔
البتہ ہم نے یہ تلاش کرنے کی کوشش کی کہ آیا کشمیر میں حالیہ دنوں میں بھارتی فوجیوں پر ایسا کوئی حملہ ہوا ہے یا نہیں؟ لیکن گوگل پر ہمیں ایسی کوئی معتبر خبر نہیں موصول ہوئی جس میں بھارتی فوجیوں پر کسی حالیہ حملے کا ذکر ہو۔
لہٰذا ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ پرانی ویڈیو کو کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
X posts by @abulmaali_ , @khorasandiary and @TracTerrorism on Feb 2024
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
October 29, 2025