ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact CheckViral31دسمبر تک پورے ملک میں اسکول کالج بند ہونے کہ خبر فرضی...

31دسمبر تک پورے ملک میں اسکول کالج بند ہونے کہ خبر فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ٹی اسکرین کا بریکنگ اسکرین شارٹ شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 31دسمبر تک ملک بھر کے سبھی اسکول اور کالج بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر فسٹ انڈیا نیوز چینل کے بریکنگ کا اسکرین شارٹ وائرل ہورہاہے۔جس میں لکھا ہے کہ وزیر داخلہ نے کرونا کی وجہ ملک کے سبھی اسکول اور کالج بند کرنے اعلان کیاہے۔

آئی ٹی ویب کٹ کے ٹویٹ کا آرکائیو لنک۔

ڈیولی اسمار نیوز نامی فیس بک کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ہمارے ایک قاری نے وائرل اسکرین شارٹ میں کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہمیں بھیجا۔ڈرائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر سبھی اسکول اور کالج کو 31 دسمبر تک بند کرنے کی خبر میں کتنی سچائی ہے۔یہ جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے فسٹ انڈیا (1stIndia) کے یوٹیوب چینل کو کھنگلا۔لیکن ہمیں وہاں کہیں بھی وائرل دعوے والی خبر نہیں ملی۔

پھر ہم نے مرکزی سرکا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل دعوے کو تلاشا۔لیکن ہمیں وہاں بھی کچھ اطمینا بخش جواب نہیں ملا۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مرکزی حکومت نے کن ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کروناکیسس کی وجہ سے اسکول کالج دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیاہے۔تب ہمیں نئی دنیا ہندی پر 23نومبر کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق 11ریاستوں میں 30 نومبر سے 31دسمبر تک سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے گا۔

سرچ کے دوران ہمیں انڈیا ٹی وی ویب سائٹ پر وائرل دعوے کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق مرکزی سرکار نے ایسا کوئی گائیڈ لائن یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

کچھ کیورڈ کی مدد سے مرکزی سرکار کے ویب سائٹ پر سبھی ریاستوں کو سماجی فاصل کی ہدایت کے حوالے ایک مکتوب ملا۔لیکن کہیں بھی اسکول کالج کا ذکر نہیں ہے۔

وہیں جب ہمیں مذکورہ جانکاری پر تسلی نہیں ملی تو ہم نے دیگر کیورڈ سرچ کئے جہاں ہمیں پی آئی بی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں اسکرین شارٹ میں کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ 31دسمبر تک ملک کے سبھی اسکول کالج بند کرنے کا دعویٰ فرضی ہے۔وزیر داخلہ نے یہ حکم جاری نہیں کیا ہے۔

Result: Misleading

Sources

Naidunia:https://www.naidunia.com/national-school-reopen-all-government-and-private-schools-will-remain-closed-till-november-30-due-to-corona-order-issued-6578773

IndaTv:https://www.indiatv.in/india/national-schools-colleges-will-close-till-31-december-viral-pib-fact-check-truth-755702

mha.gov:https://www.mha.gov.in/media/whats-new?ref=inbound_article

PIB:https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1330900036436123648

Tweet:https://twitter.com/EduMinOfIndia?ref=inbound_article

Letter:https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHADODt_27102020toallChiefSecretaries_27102020.pdf?ref=inbound_article

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular