Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ویراٹ کوہلی کے پاکستانی مداح کو پاکستانی شرٹ پر آٹوگراف دینے کی تصویر۔
یہ تصویر اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی اسٹریلیا میں ایک پاکستانی مداح کی پاکستانی شرٹ پر آٹوگراف دیتے ہوئے نظر آ ئے۔
فیس بک پوسٹ کے ساتھ یہ کیپشن شیئر کیا گیا، “ویراٹ کوہلی ایک بڑے دل والا پلیئر ہے جس نے کبھی کرکٹ میں سیاست نہیں کی۔ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ حالات کے باوجود بھی ویراٹ کوہلی آسٹریلیا میں ایک پاکستانی فین کی پاکستانی شرٹ پر آٹوگراف دے رہے ہیں”۔

ہم نے سب سے پہلے تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تصدیق کے لئے کیفریم کو گوگل پر چند کیورڈز کے ساتھ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں این ڈی ٹی وی اور کرکٹ کننٹری نامی نیوز ویب سائٹس پر رواں ماہ کی 16، 17 تاریخ کو شائع ہونے والی خبریں موصول ہوئیں۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ تصویر اور رپورٹس کے مطابق ویراٹ کوہلی پاکستانی فین کے پاکستانی شرٹ پر نہیں بلکہ اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جرسی پر آٹوگراف دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں ریو اسپورٹز گلوبل نامی تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر بھی آٹوگراف کی ویڈیو ملی۔ 16 اکتوبر 2025 کو شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر ویراٹ کوہلی کو آر سی بی کی جرسی پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا سین وائرل تصویر سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی نیوز ویب سائٹ نے بھی خبریں شائع کی ہیں۔
مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کے ذریعے تصویر کی جانچ کی، جس کے لئے ہائیو ماڈریشن، سائٹ انجن،از اٹ اے آئی ٹولز کی مدد لی، اس دوران واضح ہوا کہ تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ہائیو ماڈریشن نے اپنے تجزیہ میں اس تصویر میں 84.7 فیصد، سائٹ انجن نے 99 فیصد اور از اٹ اے آئی نے بھی 99 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔



نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویراٹ کوہلی کی پاکستانی شرٹ پر آٹوگراف دیتے ہوئے شیئر کی گئی تصویر دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جبکہ اصل واقعے میں ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے پرتھ میں ایک پاکستانی مداح کو رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) کی جرسی پر آٹوگراف دیا تھا۔
Sources
Reports published by NDTV and Cricket Country on 16, 17 Oct 2025
X post by Rev Sportz Global on 16 Oct 2025
Hive moderation tool
Is It Ai tool
Sightengine tool