Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو نئی معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاتون ہانکی ٹیم سے بات چیت کی ویڈیو کو حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بھارت کی ہار سے جوڑکر 10 نومبر 2022کو فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ”مودی کی انڈین کرکٹ ٹیم کو کال”۔
سوشل میڈیا پر فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا ایک 5 سیکینڈ کا ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ “بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سے میچ ہار نے کے بعد اپنی کرکٹ ٹیم کو فون کال پر تسلیاں دے رہے ہیں، وہ ٹیم سے کہہ رہے کہ آپ لوگ رونا بند کریں مجھے آواز آ رہی ہے”۔
بھارت بنام پاکستان ٹی20 ورلڈکپ 24 اکتوبر کی شام شروع ہوا۔ جس میں پاکستان نے ٹاس چیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ اس میچ میں بھارت نے 20 اوورس میں 151رن بنائیں۔ جسے بعد میں بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر میچ جیت لیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم مودی کا ایک 5 سیکینڈ کا ویڈیو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ” آپ لوگ رونا بند کریں مجھے آواز آ رہی ہے “۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم مودی کی یہ ویڈیو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے شکست کے بعد کی ہے، جس میں وہ اپنی کرکٹ ٹیم کو تسلیاں دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو کچھ صارفین فیس بک اور ٹویٹر پر طنزیہ انداز میں بھی شیئر کر رہے ہیں۔
Fact Check/ Verification
پاکستان سے میج ہار نے کے بعد بھارتی ٹیم کو فون پر وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیاں دی”۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بی بی سی ہندی، این ڈی ٹی وی، نیوز ایجنسی اے این آئی اور اے بی پی نیوز پر شائع 6 اگست 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔
سبھی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کے ہارنے کے بعد پی فون کال پر سبھی خاتون ہاکی کھلاڑیوں سے بات چیت کی تھی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی، اسی دوران کچھ کھلاڑیوں کے فون پر رونے کی آواز آرہی تھی تو وزیراعظم مودی نے تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ “آپ لوگ رونا بند کیجئے میرے تک آواز آرہی ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے، بالکل مایوس نہ ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ کئی سالوں بعد ہاکی جو بھارت کی پہچان تھی وہ دوبارہ زندہ ہو رہی ہے۔
مذکورہ سبھی میڈیا رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ وزیراعظم مودی کا 5منٹ پر مشتمل وائرل ویڈیو کم از کم ڈھائی ماہ پرانا ہے اور اس کا حال کے دنوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں کچھ گوگل کیورڈ بھی سرچ کئے، لیکن کسی بھی طرح کی کوئی ایسی جانکاری نہیں ملی جہاں پی ایم مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو شکست کے بعد فون کال پر ہمدری جتائی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے 90 لاکھ کی مسجد تعمیر کروائی ہے؟
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ فون پر بات چیت کا پی ایم مودی کا وائرل ویڈیو پرانا ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو تسلیاں دینے کا نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو ٹوکیو اولمپکس میں خاتون ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد پی ایم کی خاتون ہاکی ٹیم سے فون پر بات کا ہے۔
Result: False
Our Sources
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.