ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkکیا خان سَر اصل میں امت سنگھ ہیں؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے...

کیا خان سَر اصل میں امت سنگھ ہیں؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر پٹنہ کے خان سَر گزشتہ کئی دنوں سے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان کے نام کو لےکر سوشل میڈیا پر کافی واویلا مچا ہوا تھا۔ کوئی انہیں فیصل خان تو کوئی امت سنگھ بتا رہا تھا۔ خان سر کا ایک ویڈیو بھی خوب شیئر کیا جا رہا تھا۔ جس میں وہ خود کو امت سنگھ بتا رہے ہیں۔ خان سر کے حوالے سے سماجی کارکن علی سہراب نے بھی فیس بک پر کئی پوسٹ شیئر کی ہیں۔ آپ درج ذیل میں شیئر کئے گئے پوسٹ یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔

خان سَر اصل میں امت سنگھ  ہیں والا اسکرین شارٹ
خان سَر اصل میں امت سنگھ ہیں والا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check / Verification

خان سر کے حوالے سے کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کئے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیوز24 کے آفیشل یوٹیوب چینل پر خان سر کے حوالے سے 25 مئی 2021 کو اپلوڈ شدہ گراؤنڈ رپورٹ ملی۔ جس میں خان سر نیوز24 کے رپورٹر سے فون کال پر گفتگو کر رہے ہیں۔ اس دوران جب رپورٹر نے پوچھا کہ آپ کا اصلی نام کیا ہے؟ تو جواب میں خان سر نے کہا کہ “ابھی اگر اصل نام بتا دیا تو لوگ کہیں گے کہ ڈر گیا جھک گیا“۔ پھر رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا آپ امت سنگھ ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ نہیں، پھر رپورٹر نے پوچھا کیا آپ کا نام فیصل خان ہے؟ تو “خان سر نے جواب میں کہا کہ لگ بھگ صحیح ہے“۔

کون ہیں خان سَر؟

مذکورہ رپورٹ سے اشارۃً پتا چلا کہ خان سَر مسلمان ہی ہیں۔ پھر ہم نے خان سر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 26 مئی 2021 کو اپلوڈ شدہ خان سر کا 30 منٹ 48 سیکینڈ کا ایک ویڈیو ملا۔ جس کے شروعات میں وہ سارے وائرل پوسٹ کے بارے میں سلسلے وار بتا رہے ہیں۔ خان سر اپنے اس ویڈیو کے 3 منٹ 43 سیکینڈ میں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اردو میں بھی کتاب لکھی ہے، کیا کوئی امت سنگھ اردومیں کتاب لکھ کر آپ کو دے سکتا ہے؟

خان سر اپنے اس ویڈیو کے 6 منٹ 18 سیکینڈ پر اپنے اس وائرل ویڈیو کے بارے میں بتا رہے ہیں، جس میں وہ ہاتھ میں راکھیاں باندھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خان سر کا اس پر کہنا ہے وہ سارے تہوار خوبصورت انداز میں مناتے ہیں۔

خان سر 6 منٹ 27 سیکینڈ میں سورہ فاتحہ پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں تیسوں پارہ یاد نہیں ہے کیونکہ وہ حافظ قرآن نہیں ہیں۔8 منٹ 50 سیکینڈ سے 12 منٹ 20 سیکینڈ کے دوران خان سر اپنے حوالے سے مختلف وائرل دعوے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے 5 منٹ 32 سیکینڈ سے 6 منٹ 2 سیکینڈ کے درمینان خان سر کون بنے گا کروڑ پتی کی تھیم پر بنی ایک تصویر دکھا رہے ہیں۔ جس میں ان کے نام کے 4 آپشن نظر آ رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں اس طرح سے کوئی پوچھے تو وہ اپنا اصل نام بتائیں گے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں فیس بک پر زی ہندوستان کا ایک ڈبیٹ ملا۔ جس میں اینکر سرفراز اور خان سَر گفتگو کرتے ہوئے نظر آر رہے ہیں۔ خان سر نے اینکر سرفراز سے کہا کہ انہیں یوٹیوب پر 10 ملین سبسکرائبس ہو جائے گا تو وہ اپنا پورا نام بتائیں گے۔ لیکن وہ مسلمان ہیں، اس بات کا انہوں نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا نام امت سنگھ نہیں ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ خان سَر اصل میں اسلام مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا نام امت سنگھ نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے یہ کہا ہے کہ وہ اپنا اصل نام یوٹیوب پر 10 ملین سبسکرائبر ہونے کے بعد ہی بتائیں گے، بقیہ ان کے اصل نام کا جیسے ہی پتا چلے گا ہم آپ کو اپڈیٹ کر دیں گے۔

Result: False

Our Source

News24

Khan sir GS Youtube

ZeeHindustan

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

1 COMMENT

Most Popular