ہفتہ, جولائی 6, 2024
ہفتہ, جولائی 6, 2024

ہومFact CheckFact Check: واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کو لےکر ایک بار پھر...

Fact Check: واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کو لےکر ایک بار پھر وائرل ہوا فرضی دعویٰ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے ان دنوں فیس بک، ایکس اور واٹس ایپ پر مختلف دعوے وائرل ہو رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ایک پیغام وائرل ہو رہا ہے، جس میں واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے حوالے سے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

ہمارے ایک صارف نے اس پوسٹ کو تحقیقات کے لئے ہماری واٹس ایپ ٹپ لائن پر بھیجا ہے۔ جس میں لکھا ہے “اھم اعلان: واٹس ایپ اور واٹس ایپ کالز کے لئے مواصلات کے نئے قواعد کل سے نافذ ہوں گے اور تمام کالز ریکارڈ کی جائیں گی اور تمام کال، ریکارڈنگ محفوظ ہوجائیں گی۔ واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور تمام سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی۔ آپ کے موبائل یا کمپیوٹرز ڈیوائس منسٹری سسٹم سے مربوط ہوں گے۔ کسی کو بھی غلط پیغام نہ بھیجنے کا خیال رکھیں۔ اپنے بچوں کو بہن بھائیوں، رشتہ دار، دوستوں و جاننے والوں کو بتائیں”۔

خبردار
گروپ میں سب سے زیادہ آگاہ رہیں
گروپ ممبروں کو واٹس ایپ کے نئے قواعد کے بارے میں بہت اہم معلومات
۔✓= پیغام بھیجا گیا
۔✓✓ = پیغام پہنچا
۔ دو نیلے✓✓ = پیغام پڑھا
۔تین نیلے✓✓✓ = حکومت نے اس پیغام کا نوٹس لے لیا ۔
۔ دو نیلے✓✓ = اور ایک سرخ ✓= حکومت آپ کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے
۔ ایک نیلے ✓ اور دو سرخ ✓✓ = حکومت آپ کی معلومات کی جانچ کر رہی ہے
۔تین سرخ ✓✓✓ = حکومت نے آپ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور آپ کو جلد ہی ایک عدالتی سمن مل جائے گا۔
یو سی این
ذمہ دار شہری بنیں
اور یہ معلومات اپنے رشتہ دار اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

واٹس ایپ کالز کے لئے مواصلات کے نئے قواعد کے حوالے سے جعلی پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔

آرکائیوں لنکس یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہم نے واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لئے تحقیقات شروع کی۔ جب ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کی مدد سے تلاشا تو ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے واٹس ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالا۔ لیکن اس دوران ہمیں ویب سائٹ پر وائرل دعوے سے متعلق ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی۔

واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے تحت محفوظ رہتے ہیں۔ ویب سائٹ میں لکھا ہے”میسجز اور کالیں آپ کے درمیان ہی رہتی ہیں۔ کوئی اور انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتا، حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہیں”۔

Courtesy: WhatsApp

اس حوالے سے ہمیں 24 مارچ 2020 کو شیئر شدہ پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وائرل دعوے سے متعلق ایک پوسٹ ملا۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ حکومت کے حوالے سے چند پیغامات واٹس ایپ پر وائرل ہو رہے ہیں، جو جعلی ہیں۔

Courtesy: X@PIBFactCheck

کیا حکومت واٹس ایپ پیغامات کو ٹریک کر رہی ہے؟

دوسری جانب واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ حکومت آپ کے ہر پیغام کو ٹریک کر رہی ہے۔ اپنی تحقیقات میں ہم نے اسے بھی جعلی پایا ہے۔

پی آئی بی فیکٹ چیک نے اپنے ایکس ہینڈل پر7 اپریل 2020 کو اپنے ایک پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ میسج ٹک سے متعلق فرضی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

Courtesy: X@PIBFactCheck

اس حوالے سے پہلے بھی ہم نے کئی فیکٹ چیک اردو میں کئے ہیں، جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر وائرل ہو رہے دعوے کا باریکی سے مطالعہ کرنے پر معلوم ہوا کہ واٹس ایپ کی نئی گائڈلائنس کے حوالے سے جعلی دعویٰ شیئر کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالز کو ریکارڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے بھی پیغامات ٹریک نہیں کئے جا رہے ہیں۔

Result: False

Sources
WhatsApp Privacy policy here
X post by PIB FactCheck here and here on March, April 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular