جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkخاتون پر تشدد کی یہ تصویر بھارتی ریاست گجرات کی ہے

خاتون پر تشدد کی یہ تصویر بھارتی ریاست گجرات کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

خاتون پر تشدد کی ایک تصویر فیس بک اور ٹویٹر پر گردش کررہی ہے۔ تصویر سے متعلق کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ‘یہ تصویر افغانستان کے صوبہ ہلمند کی ہے، جہاں ایک طالبانی بے گناہ خاتون پر تشدد کررہا ہے’۔ ٹویٹر صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک وحشی طالب بازار میں ایک بے گناہ عورت کو کوڑے مار رہا ہے۔ پتہ نہیں ان لوگوں میں انسانیت کب آئی گی”۔

خاتون پر تشدد کی یہ تصویر افغانستان کی نہیں ہے، بلکہ بھارت کی ہے
Courtesy: Twitter @WarWLiberals

ٹویٹر پر ایک دوسرے صارف نے خاتون پر تشدد کی تصویر کو بھارت کے اترپردیش کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ عکس انڈیا کے شہر اُترپردیش کی ہے، اِس ہندو عورت کا قصور صرف یہ تھا کہ اس کا ہندو خاوند مر گیا تھا تو اِس عورت نے دوسری شادی کرنے کی ٹھان لی اُسے پتہ تھا کہ ہندو اِزم میں دوسری شادی عورت نہیں کرسکتی اسلیٸے اس عورت کو دوسری شادی کے جرم میں اپنے گھرانے والے سرعام مارتے ہوۓ”۔

Courtesy: twitter @jamshaidswati

فیس بک پر بھی اس تصویر کو افغانستا کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy: FB/jugnu bhurgri

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

خاتون پر تشدد والی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 13 دسمبر2022 کو گجراتی زبان میں شائع شدہ زی گجراتی، دیویا بھاسکر اور نیوز18 گجراتی کی رپورٹ ملیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق خاتون پر کی جارہی تشدد کی یہ تصویر گجرات کے راج کوٹ کے امریلی کی ہے۔

جہاں ایک خاتون نے اپنے پہلے شوہر کے مرنے کے بعد دوسرے سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد پہلے شوہر کے گھر والوں نے کھمبے سے باندھ کر اسے مارا پیٹا تھا۔ جس کے بعد ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس معاملے میں چار افراد کے خلاف پولس میں معاملہ درج کیا گیا، جن میں دو کی گرفتاری ہو چکی ہے اور دو کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہٗ زی گجرات

مزید سرچ کے دوران ہمیں 14 دسمبر 2022 کو شائع شدہ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ ملی۔ اس میں بھی خاتون پر تشدد والی تصویر کو گجرات کے ضلع امریلی کے گلکوٹڑی کا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں متاثرہ خاتون کا نام سدھامیا بتایا گیا ہے اور جو ان پر تشدد کر رہے ہیں ان میں ایک کا نام گھوگابین، دوسرے کا فادوبین، تیسرے کا ہیکابائی اور چوتھے کا چرولیا بتایا گیا ہے۔

بشکریہ: ٹائمس آف انڈیا

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ خاتون پر تشدد کی اس تصویر کا تعلق ناتو افغانستان سے ہے اور ناہی اترپردیش سے۔ دراصل تصویر گجرات کے امریلی کی ہے۔ جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے مرنے کے بعد دوسری شادی کی جس کے بعد اس کے پہلے سسرالیوں نے مارا پیٹا۔

Rating: Partly False

Our Sources

Report Published Zee Gujarat on 13 Dec 2022
Report Published News18 on 13 Dec 2022
Report Published Times of India on 13 Dec 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular