جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkبہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے...

بہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے ہونے کی خبر فرضی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بہار کے نوادا میں ایک والدین نے اپنی 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے کر دی ہے۔

بہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادین کے حوالے سے وائرل پوسٹ
بہار میں 8 سال کی لڑکی کی شادین کے حوالے سے وائرل پوسٹ

سوشل میڈیا پر آئے دن طرح طرح کے پروپیگنڈا کئے جاتے ہیں۔ یوزرس بغیر تحقیقات کسی بھی تصاویر، ویڈیو یا پوسٹ کو شیئر کرتے ہیں۔ جسے وقتا فوقتا نیوز چیکر کی ٹیم ڈیبنک کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں فیس بک اور ٹویٹر پر شادی شدہ جوڑے کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ بہار کے نوادا میں ایک 8 سال کی لڑکی کی 28 سال کے لڑکے سے شادی کردی گئی ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

  کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کو سرچ کیا تو پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں 23,492 فیس بک یوزرس اس موضوع پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود یے۔

Fact Check/Verification 

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر سے متعلق کئی خبریں ملیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج درج ذیل ہے۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 29 مئی 2021 کی نیوز18 پر شائع ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق لڑکی کا نام تنو کماری ہے اور اس کی عمر 19 سال ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاؤں کو بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر فرضی خبر شیئر کی گئی ہے۔ گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے پر مقدمہ درج ہو اور اس پر سخت کاروائی کی جائے۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہی لڑکی بالغ ہے۔ پھر ہم نے تنو سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بی جے پی کے قدآور لیڈر گری راج سنگھ کے آفیشل فیس بک پیج پر وائرل تصویر کے حوالے سے ایک پوسٹ ملا۔ جس میں 8 سال کی لڑکی سے 28 سال کے لڑکے کی شادی کی خبر کو فرضی بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کا حوالا دے کر بہار کےمردہ شخص کی تصویر کو کیا گیا شیئر!

پھر ہم نے اپنی تحقیقات آگے بڑھاتے ہوۓ مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بہار سرکار کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک ٹویٹ ملا۔ جسے 28 مئی 2021 کو شیئر کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کے نوادا ضلع میں ایک ماں باپ نے اپنی 8 سال کی بیٹی کی شادی 28 سالہ لڑکے سے کر دی ہے۔اس خبر کے بارے میں جب نوادا ضلع کے انتظامیہ نے باریکی سے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ لڑکی کی پیدائش 1 جنوری 2002 کی ہے۔ اس حساب سے لڑکی کی عمر 19 سال ہے۔

آپ کو بتادوں کہ بھارت میں شادی کے لئے لڑکی کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہونا لازمی ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں اب یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ تصویر میں نظر آرہی لڑکی بالغ ہے اور اس کے حوالے سے کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بہار کے نوادا میں 8 سال کی لڑکی کی شادی 28 سال کے لڑکے سے کرنے کا دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی لڑکی عمر 19 سال ہے 8 سال نہیں ہے۔

Result: False

Our Source

News18

BJP,Giriraj sing FB

IPRD Bihar

I

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular