ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہفتہ, نومبر 16, 2024

HomeFact Checkکیا ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی یہ تصویر طالبانی جنگجو...

کیا ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی یہ تصویر طالبانی جنگجو کی ہے؟

افغانستان میں جنگ جیتنے کے بعد لوگوں کو آئیسکریم کھلا رہے ہیں طالبان رہا ہے۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر عربی اور اردو کیپشن کے ساتھ ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کو طالبانی جنگجو کا بتاکر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ افغانستان میں جنگ جیتنے کے بعد ایک طالبانی لوگوں کو آئیس کریم کھلا رہا ہے۔

ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کا اسکرین شارٹ
ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کا اسکرین شارٹ

طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد مختلف ممالک کے ویڈیو اور تصاویر کو طنزیہ اور غیر طنزیہ دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا کے علاوہ ٹی وی چینلوں نے بھی شیئر کیا ہے۔ ان دنوں ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر مختلف دعوے کے ساتھ انٹرنیٹ پر خوب گشت کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص کابل فتح کرنے کے بعد لوگوں میں خوشی کے مارے آئیسکریم تقسیم کر رہا ہے۔ درج ذیل میں آپ سبھی طرح کے وائرل پوسٹ یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔

https://twitter.com/Hussnainraza792/status/1427322229738573824

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “طالبان آئیس کریم” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 9,383 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/Verification

ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص والی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کئی نتائج ملے۔  

ہم نے جب طالبان آئیس کریم کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں نوبھارت ٹائمس پر شائع خبر کے ساتھ وائرل تصویر ملی۔ جس میں وائرل تصویر میں سوشل میڈیا کا حوالا دیا گیا ہے اور اسے طالبان جنگجو بتاکر خبر شائع کی گئی ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں ڈیم فنی تھنگ نامی بلوگ پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں تصویر کو افغانستان کے پولِ خمری کا بتایا گیا ہے۔ جہاں ایک افغانی شخص ہاتھوں میں آئیس کریم کا کون لئے کھڑا ہے۔

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو سرچ کیا تو ہمیں اسٹیو میکوری نام کا بلاگ ملا۔ جس میں ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ تصویر افغانستان کے پولِ خمری کی ہے۔

پھر ہم نے اسٹیو میکوری نام کو انسٹاگرام پر سرچ کیا تو ہمیں اس نام کا ایک آفیشل پروفائل ملا۔ اسکرال کرنے پر ہمیں وائرل تصویر ملی۔ جس کے کیپشن میں اسٹیو میکوری نے کیپشن میں” 2002 میں افغانستان کے پول خمری میں ایک شخص اپنے بچوں کے لئے آئیس کریم خرید کر اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے ہے” لکھا ہے۔ اسی کیپشن کے ساتھ ہمیں وائرل تصویر اسٹیو میکوری کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی ملی۔

Instagram will load in the frontend.

یہ بھی پڑھیں: کیا طالبانی کمانڈر نے کہا امریکہ نے نہیں بلکہ پاکستان نے افغانستان کو تباہ کیا ہے؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہاتھوں میں آئیس کریم لئے شخص کی تصویر 19 سال پرانی ہے اور اس تصویر کا طالبانی جنگجو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کے پولِ خمری کی ہے، جہاں ایک شخص اپنے بچوں کے لئے آئیس کریم خرید کر لے جا رہا ہے۔


Result: Misleading


Our Sources

Blogs

Instagram

Twitter

stevemccurry.blog


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular