Sunday, March 16, 2025
اردو

Crime

مندر میں تشدد کا شکار ہوئے آصف کے نام پر یمنی بچے کی تصویر ہوئی وائرل

banner_image

فیس بک یوزر ثنا علی نے “اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی” نامی پیج پر ایک بچے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔آصف کے نام سے دو تصاویر سستا میڈیا ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔ یوزر نے لکھا ہے کہ “نئے بھارت میں مندر کے پاس نہ آصفہ محفوظ ہے نا آصف“۔

آصف کے نام سے وائرل تصویر کا آرکائیو لنک۔
آصف کے نام سے وائرل تصویر کا آرکائیو لنک۔

ملک بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو کبھی گائے، کبھی بچہ چوری تو کبھی جےشری رام جبراً کہلوا کر ہجومی تشدد کا شکا ر کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک کئی جانیں بھی جا چکی ہیں۔ بتادوں کہ ماب لنچنگ کا آغاز 15 اگست 1947 کو ہی ہوا تھا، جب ملک آزاد ہوا اور بھارت-پاکستان دوممالک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اسی کے پیش نظر وقتاً فوقتاً فرضی ،گمراہ کن اور غلط دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ شیئر کئے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں دہلی سے متصل غازی آباد میں آصف نامی بچے کو مندر کے احاطے میں محض اس لئے بے دردی سے مارا پیٹا گیا کیونکہ وہ مندر میں پانی پینے آیا تھا۔ حالانکہ پولس اس معاملے میں مجرم کو گرفتار کرچکی ہے۔ آصف کے نام سے سوشل میڈیا پر دو تصاویر خوب گردش کررہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مندر کے پاس نہ آصفہ محفوظ ہے اور نا ہی آصف۔ آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کو عصمت دری کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

علیشا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

آصف کے نام سے وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

مذکورہ دعوے کا جب ہم نے کراؤڈٹینگل پر ڈیٹا نکالا کہ اس موضوع پر کتنے لوگ فیس بک پر گفتگو کررہے ہیں تو ہمیں سرچ کے دوران پتاچلا کہ پچھلے سات دنوں میں 22421 یوزرس نے اس موضوع پر تبصرہ کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

آصف کے حوالے سے کراؤڈ ٹینگل پر ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹ۔
آصف کے حوالے سے کراؤڈ ٹینگل پر ملے ڈیٹا کا اسکرین شارٹ۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے دونوں تصاویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کئی لنک فراہم ہوئے جو 2020 کے تھے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

ریورس امیج سرچ کے دوران ملی جانکاری سے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔ پھر ہم نے اسکرین پر ملی جانکاری سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یمن ناؤ نیوز اور کریٹراسکائی نامی عربی ویب سائٹ پر وائرل تصاویر ملیں۔ جسے 4 اکتوبر 2020 کو شائع کیا گیا تھا۔ جب ہم نے اسے گوگل ٹرانسلیٹ کیا تو پتاچلا کہ اس بچے کی پٹائی کسی غیر مسلم نے نہیں کی ہے بلکہ اس کے والد نے اسکے جسم کی یہ حالت کی ہے۔

آصف کے نام سے وائرل تصویر کے حوالے سے ملی جانکاری
آصف کے نام سے وائرل تصویر کے حوالے سے ملی جانکاری

پھر ہم نے المحویت کو گوگل میپ پر سرچ کیا کہ اس نام کا شہر کس ملک میں ہے؟ تب ہمیں پتاچلا کہ یہ شہر یمن کی دارالحکومت ہے۔

پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں صحافۃ 24نامی عربی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے ساتھ ایک خبر ملی۔ جب ہم نے اسے عربی کے زبان کے ماہر معاویہ سے ٹرانسلیٹ کروایا تو پتا چلا کہ یہ تصویر بھارت کی نہیں ہے۔ بلکہ یمن کی دارالحکومت المحویت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کا نام شماخ راشد القهيلي ہے۔اس کے والد نے اچھی تربیت کی خاطر اسے ماراپیٹا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کے جسم پر شدید چوٹ آئی تھی۔

Conclusion

نیوچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ آصف کے نام سے وائرل تصویر یمن کے المحویت شہر کے بارہ سالہ بچہ شماخ راشد القهيلي کی ہے نہ کہ غازی آباد کی مندر میں آصف نامی بچے کی پٹائی کی ہے۔


Result: Partly False


Our Source


Crater:https://cratersky.net/posts/49127

YNN:https://yemennownews.com/article/1022426

Sahafah:https://www.sahafah24.net/news13748775.html

map:https://www.google.com/maps/place/Al+Mahwit,+Yemen/@15.4687873,43.5379602,16z/data=!3m1!4b1!4m5!3m4!1s0x160410a9bc1c994d:0x2c2649fe65b3fb2!8m2!3d15.4687838!4d43.5462744


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔