Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
بنگلہ دیشی شخص کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کی تصویر۔
Fact
یہ تصویر اصل میں اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک تصویر، جس میں مبینہ طور پر اسلامی لباس میں ملبوس ایک شخص بھارتی ترنگے پر قدم رکھ کر کھڑا ہوا ہے اور بنگلہ دیشی پرچم کو ہاتھوں میں لہراتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ جسے صارفین خوب شیئر کر رہے ہیں۔ شیخ حسینہ کے حکومت ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر ہو رہے تشدد کو لےکر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ اسی کے پیش نظر مذکورہ تصویر کو بنگلہ دیشی مسلمان فرد کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھں۔
وائرل تصویر کا بغور تجزیہ کرتے ہوئے ہم نے پایا کہ دونوں پیروں کے درمیان کپڑے کا ایک اضافی ٹکڑا نظر آ رہا ہے جو بظاہر اس شخص کے لباس کے ساتھ متصل تھا۔ تصویر میں نظر آنے والے شخص کے پاؤں کی انگلیاں بھی مختلف تھیں۔ مزید ہم نے غور کیا تو پایا کہ بنگلہ دیشی جھنڈے پر فولڈ لائنیں پوری طرح سے نہیں بنی تھیں۔ ان سب کی وجہ سے ہمیں یہ تصویر مشکوک لگی۔

اس کے بعد ہم نے تصویر کی جانچ کرنے کے لئے متعدد اے آئی میڈیا کا تجزیہ کرنے والے پلیٹ فارمز کی مدد لی۔ جہاں اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آیا یہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے یا کوئی حقیقی واقعہ ظاہر کرتی ہے۔ اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے پلیٹ فارم ٹرو میڈیا کے مطابق وائرل تصویر میں رد و بدل کی گئی ہے۔

سائٹن جن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس تصویر کے اے آئی کے ذریعے بنائے جانے کے 73 فیصد امکان ہے۔ جبکہ ایک اور اے آئی-امیج ڈیٹیکٹر ہائی ماڈریشن نے 99% امکان ظاہر کیا کہ تصویر میں اے آئی سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد موجود ہے۔


دراصل پچھلے مہینے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بی یو ای ٹی) کے طلباء کی جانب سے بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کئے جانے والی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔
اسی کے بعد کولکاتا کے جے این رے ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ وہ بنگلہ دیشی مریضوں کا علاج نہیں کریں گے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر سبھرانگشو بھکتا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ “ترنگے کی توہین ہوتے دیکھ کر، ہم نے بنگلہ دیشیوں کا علاج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
یہ بھی پڑھیں: یرموک کیمپ میں 10 برس پہلے فلمائی گئی ویڈیو شامی قیدی کا بتاکر کی جا رہی ہے شیئر
لہذا، وائرل ہونے والی تصویر جس میں مبینہ طور پر ایک بنگلہ دیشی شخص کو بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
TrueMedia Website
Sightengine Website
Hive Moderation Website
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔