اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact Checkبنگلہ دیش کی سیلاب متاثرہ فیملی کی تصویر کو بہار کا بتاکر...

بنگلہ دیش کی سیلاب متاثرہ فیملی کی تصویر کو بہار کا بتاکر شئیر کیا گیا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر سیلاب متاثرہ فیملی کی ایک تصویر کو خوب شئر کیا جارہا ہے۔جس میں ایک گھر کے لوگ پھونس کے گھر کی چھت پر بھیٹے ہوۓ ہیں اور چارو طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔دعویٰٰ کیا جارہا ہے کہ وائرل تصویر ہندوستان کے بہار کی ہے۔

پوچھتا ہے بھارت !کہاں ہے سرکار؟

فیس بک پر  ہوئی وائرل تصویر
viral image from Facebook

فیس بک پر بھی ہوا وائرل تصویر

فیس بک پر اسے محمد قیصر نامی یوزر نے شئیر کیا ہے۔اس تصویر کو ہمارےآرٹیکل لکھنے تک 207 یوزرس نے شئیرکردیا تھا۔جبکہ پانچ سو سولہ یوزر نے لائک کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر بھی سیلاب متاثرہ فیملی کی تصویر ہوئی وائرل

سیلیش کمار یادو نے وائرل تصویر کو بہار کا بتاکر شئیر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

محمد مسعود عالم نامی ٹویٹر یوزر نے بھی وائرل تصویر کو بہار کا بتاکر شئیر کیا ہے۔اس ٹویٹ کو راشٹریہ جنتادل کے لیڈر قاری صہیب نے اپنے آفیشل آئی ڈی سے ری ٹویٹ کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

بنگلہ دیش کی تصویر کو بہار کا بتایا گیا ہے۔
Viral image fromTwitter

Fact Check/Verification

وائرل تصویر کی حقائق تک پہنچنے کے لیے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق یہ تصویر دوہزار اٹھارہ کی ہے۔جہاں بنگلہ دیش میں سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔

وائرل تصویر کے حوالے سے ملی گوگل اسکرین  پر جانکاری
Got information about viral image on Google screen

اسکرین پر ملی جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل تصویر ہندوستان کے بہار کی نہیں ہے بلکہ بنگلہ دیش کی ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ڈیلی سن اور گلوبل سٹیزن نامی نیوز ویب سائٹ پر وائر ل تصویر ملی۔جس کے مطابق یہ تصویر بنگلہ دیش میں آئے سیلاب متاثرین کی ہے۔واضح رہے کہ یہ خبریں دوہزار پندرہ اور اٹھارہ کی ہیں۔

مذکورہ جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسٹریٹ نامی نیوز ویب سائٹ پر ۲۳دسمبر دوہزار تیرہ کی ایک خبر ملی۔جس میں وائرل تصویر کو شامل کیا گیا ہے۔لیکن اس خبر میں بنگلہ دیش کے موسمیات کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔یہاں ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ وائرل تصویرسات سال سے زائد پرانی ہے۔

نیوزچیکر کی ٹیم پہلے بھی بنگلہ دیش کے حوالے سے کئے گئے فرضی دعوے کو ڈیبنک کرچکی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کا ہندوستان کے بہار سیلاب سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔دراصل یہ تصویر بنگلہ دیش کی ہے۔جہاں سات سال پہلے سیلاب آیا تھا اسی دوران یہ صویر کو کلک کی گئی تھی۔

Our Sources

Daily Sun:https://www.daily-sun.com/post/353548/ADB-promotes-climatesmart-projects-in-Bangladesh

/Globalcitizen:https://www.globalcitizen.org/fr/content/when-water-is-the-enemy

Straight:https://www.straight.com/news/553886/canada-prepared-climate-refugees

Result: Misplaced Context

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular