جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckViralاسدالدین اویسی نے نہیں کہا کرونا کا بے وجہ خوف پھیلا رہی...

اسدالدین اویسی نے نہیں کہا کرونا کا بے وجہ خوف پھیلا رہی ہے سرکار!وائرل دعوے کا پڑھیے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ملک و بیرون ممالک میں لوگ کروناوائرس کے باعث پریشان حال ہے۔اسی بیج اےآئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔جس میں اویسی کووڈ۔۱۹ کا ٹیسٹ کرواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اویسی نےگذشتہ دنوں حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ کروناوائرس کچھ بھی نہیں ہے حکومت عوام کو بےوقوف بنارہی ہے۔

اسدالدین اویسی نے نہیں کہا کرونا کا بے وجہ خوف پھیلا رہی ہے سرکار!وائرل دعوے کا پڑھیے سچ

سمراٹھ نیم کتھا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

بال کشن تیواری کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر پون راٹھور نے بھی مذکورہ تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

شوبھم جوشی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/AdvRudraThakur/photos/a.1791322487826038/2450457348579212/

-:Fact Check

وائرل دعوے سے متعلق جب ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں گیارہ اور بارہ جولائی کو شائع انڈیا ٹی وی ، دینک جاگرن اور تلنگانہ ٹائمس کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق بیرسٹر اسدالدین اویسی کووڈ۔۱۹ کا ٹیسٹ کروایا تھا۔جس کےنتائج منفی آئے ہیں۔

مذکورہ خبروں سے واضح ہوچکا کہ اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں اینٹیزن ٹیسٹ کروایا تھا۔جس کا رپورٹ منفی آیاتھا۔اب یہاں یہ جاننا ضروی ہے کہ آیا اویسی نے “کروناوائرس کا کوئی وجود نہیں ہے۔حکومت عوام کو بےوقوف بنارہی ہے”یہ بیان دیا ہے یا نہیں؟اس حوالے سے جب ہم نے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ایسا کوئی بھی بیان نہیں ملا۔جس میں اویسی نے مذکورہ بیان دیا ہو۔البتہ جب ہم نے اویسی کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا تو ہمیں ایک پوسٹ ملا۔جس میں اویسی نے اپریل ماہ میں گریٹر حیدرآباد نگر نگم میں ۱۷۸ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ(PPE)کٹ اور 2,640 مینی کٹ تقسیم کیا تھا۔اسی ماہ میں اویسی نے کہاتھا کہ جس انسان کا انتقال وباء کی وجہ سے ہوتا ہے۔اسلام اسکا درجہ شہید کا ہوتا ہے۔شہید ہونے والے کو غسل اور کفن کی ضرورت نہیں ہوتی۔اتنا ہی نہیں انہوں نے وباء سے مرنے والے کو جلد دفنانے کی بھی ہدایت کیا تھا۔

بیرسٹر اویسی نے مسلمانوں سے خاص التجاء کیا تھا کہ وہ نماز پڑھنے مسجدوں میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ اویسی نے تلنگانہ حکومت سے کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب دیکھا جائے تو اویسی مرکزی سرکار پر وقتاًفوقتاً سرکار کی کارکردگی کو لےکر لفظوں کے مار دیتے رہتے ہیں۔

مذکورہ سبھی رپورٹ کو پڑھنے سمجھنے کے بعد ہمیں کہیں بھی وائرل دعوے والا بیان نہیں ملا۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اسدالدین اویسی نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے میڈیا پر ضرور حملہ بولا تھا۔وہیں ہمیں سرچ کے دوران اویسی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس کے مطابق حیدرآباد کے چارمینار علاقے میں موجود نظامیہ طبی اسپتال میں وہ اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا تھا۔جس کی جانکاری انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے عوام کو گیارہ جولائی کو دیا تھا۔جانچ کے دوران جو تصویر کلک کی گئی تھی وہی اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہاہے۔جسے آپ دکن کرونکل کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کرونا سے نپٹنے کو لے کر مسلسل سرکار پر حملہ بولتے رہے ہیں۔لیکن انہوں نے ایساکبھی نہیں کہا کہ کروناوائرس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈسرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک /ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

نتائج: گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular