اتوار, نومبر 17, 2024
اتوار, نومبر 17, 2024

HomeFact Checkتلنگانہ سرکار نے اس سال تقسیم کیا ہے رمضان کِٹ؟سچ جاننے کے...

تلنگانہ سرکار نے اس سال تقسیم کیا ہے رمضان کِٹ؟سچ جاننے کے لئے پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

تلنگانہ سرکار مسلمانوں کو رمضان کا مخصوص کٹ مفت میں دے رہی ہے۔ہندوکے تہوار رام نوی، ہنومان جینتی اور اوگادی پر گھر سے بھی باہر نکلنا منع ہے۔

https://twitter.com/X7lCeDtHmeLVM2h/status/1260105639638052868

تصدیق

ملک بھر میں کروناوائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے اور چوتھے لاک ڈاؤن کا اعلان پی ایم مودی نے کردیا ہے۔وہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر گلابی رنگ کی ایک تھیلی خوب گردش کررہی ہے۔جس میں اردو،تیلگو اور انگلش میں “عید مبارک رمضان گفٹ گورمنٹ آف تلنگانہ” لکھا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تلنگانہ سرکار نے مسلمانوں کواس سال رمضان کے موقع پر خاص تحفہ دے رہی ہے۔جبکہ ہندؤں کے تہوار منانے کے لئے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیاجارہا ہے۔اس تصویر کو سب سے پہلے سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے نے مذکورہ دعوے کے ساتھ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر گیارہ مئی کو شیئر کیا تھا۔اس کے علاوہ دیگر یوزرس نے بھی فیس بک اور ٹویٹر پر بھی اس تصویر کو بے خوف و خطر شیئر کیا ہے۔

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=2623058641282812&set=a.2073313779590637&type=3&theater

ہماری تحقیق

وائرل تصویر کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو پڑھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تھیلی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں ساکشی پوسٹ نامی نیوز ویب سائٹ پرانیس اپریل دوہراٹھارہ کی ایک خبر ملی۔جس وائرل تصویر بھی تھی۔خبر کے مطابق تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں رمضان کا تحفہ دیا ہے۔وہیں ہم نے کچھ اور کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی ہندوں کی تیس اپریل دوہزارانیس کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق تلنگانہ سرکار نے آٹھ سوبتیس مساجد کے ذریعے رمضان کا تحفہ مسلم غرباء میں گفٹ پیک تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف ہر مساجد کو ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے تاکہ روزہ داروں کی میزبانی کی جائے۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔لیکن اس کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ رسرچ کیا اور پتا لگانے کی کوشش کہ تلنگانہ سرکار اس سال بھی گفٹ پیک دینے کا اعلان کیا ہے یا نہیں؟پھر ہم نے کچھ اور کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ایک کرشن کےٹی آرایس نامی ٹویٹرہینڈل پر کے سی آر کا ویڈیوملا۔جس میں سدرشن ٹی وی ٹیگ کر لکھا ہے کہ “لوگ اپنے ہاتھوں سے تھیلے کو چھونے لگیں گے اور وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔اس لئے تلنگانہ حکومت اس سال رمضان کے تحائف تقسیم نہیں کرے گی۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل رمضان کٹ والی تصویر کی سال پرانی ہے۔اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لوگ تھیلے کو چھوئیں گے اس سے ممکن ہے کروناوائرل پھیل جائے۔اسلئے اس سال رمضان کٹ نہیں بانٹا جائے گا۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

نتائج:فرضی دعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular