Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ایک تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں ایک نابالغ لڑکی کی شادی 65 سالہ بوڑھے سے کی جانے کی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان میں ایک بار پھر 13سال کی نابالغ لڑکی کی 65سال کے بوڑھے مولانا سے شادی کردی گئی ہے۔ پاکستان میں ہندو اور سکھوں کی بیٹیوں کے ساتھ یہ سب ہورہاہے۔اگر اب بھی نہیں سدھرے تو50سال بعد یہی بھارت میں ہوگا۔پاکستان میں ہندو صاف،بھارت سے بھی صاف ہوجاؤ گے”۔
وائرل تصویر کے ساتھ کیا ہے دعویٰ؟
سوشل میڈیا پر شادی شدہ جوڑے کی ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں ایک بوڑھا شخص کم سن بچی کے ساتھ شادی کے جوڑے میں بیٹھاہوا ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں بوڑھے شخص کی شادی کم عمر کی ہندو لڑکی سے کردی گئی ہے۔جبکہ حقیقت نیچے کئے گئے تحقیقات سے ظاہر ہوگا۔فی الحال درج ذیل میں وائرل پوسٹ کے آرکائیو موجود ہیں۔
اُماشنکر کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
ڈاکٹر دیپک پانڈے کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
فیس بک پر بھی شادی کے جوڑے کی تصویر کو کیاگیا شیئر!
انیل کمار کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
منوج گاندھی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
Fact check / Verification
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی حقائق جاننےکےلئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ اور ینڈیکس سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل تصویر متعلق کچھ جانکاری فراہم ہوئی۔اسکرین شارٹ درج ذیل ہیں۔
مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل تصویر پہلے بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جاچکی ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں فیس بک کا ایک لنک فراہم ہوا۔جس کے مطابق وائرل تصویر کو بنگلہ دیش کا بتایاگیاہے۔
ہم نے بنگلہ دیش سے جوڑ کر کچھ کیورڈ سرچ کئے تو ہمیں ڈیلی اوزرور نامی ویب سائٹ پر 6جنوری 2018 کا ایک مضمون ملا۔جس میں وائرل تصویر میں نظر آرہی لڑکی کی تصویر کے ساتھ رپوٹ تھی۔جس کے مطابق نابالغ بچیوں کی شادی کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے کہ ساؤتھ ایشیاء میں سب سے زیادہ بنگلہ دیش میں نابالغ بچیوں کی شادی
سرچ کے دوران ڈیلی ایشین ایج نامی ویب سائٹ پر 28دسمبر 2017 کی ایک رپوٹ ملی۔جس کے مطابق بنگلہ دیش میں نابالغ بچوں کی شادی کےخلاف لوگوں میں بیداری پیداکرنے کےلئے ایک مہم چلائی گئی تھی۔جس کی یہ تصویر ہے۔
وہیں سرچ کے دوراب گرل ٹاک ایچ قیو(girltalkhq) نامی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں نوعمر کارکنان ایک تنظیم جسے UNICEF سے مالی تعاون کیا جاتا ہے۔جو نوعمربچوں کی شادی کو روکنے کے لئے کام کر رہے ہیں-
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کا پاکستان اور لوجہاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یہ تصویر بنگلہ دیش میں نوعمر کارکنان کی ہے جو ایک تنظیم کے ذریعے کم عمر کی لڑکیوں کی شادی کو روکنے کے لئے کام کر تے ہیں۔اس تنظیم کی فنڈنگ UNICEF کرتی ہے۔
Result:FABRICATED/False
Our Sources
Facebook:https://www.facebook.com/141317882943634/photos/a.227842497624505/604587126616705/
observerbd:https://www.observerbd.com/details.php?id=115198
dailyasianage:https://dailyasianage.com/news/101083/public-awareness-to-prevent–child-marriage-stressed
girltalkhq:https://www.girltalkhq.com/teen-activists-bangladesh-working-prevent-child-marriage-org-funded-unicef/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.