ہفتہ, دسمبر 21, 2024
ہفتہ, دسمبر 21, 2024

HomeFact Checkکراچی سے لاس انجیلس کے لئے چلائی جارہی ہے ٹرین۔کیا ہے اس...

کراچی سے لاس انجیلس کے لئے چلائی جارہی ہے ٹرین۔کیا ہے اس کے پیچھے کی حقیقت؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

 دعویٰ:

پاکستان سے لاس انجیلس کے لئے ٹرین چلائی جارہی ہے۔پاکستان کے لوگ اب بغیر ویزا کے امریکا جارہے ہیں۔

تحقیقات

ڈی بھارگوی گوس نامی ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیاگیاہے۔اس ویڈیو میں پاکستان کی ایک ٹرین نظر آرہی ہے۔جس کے بورڈ پر لاس انجیلِس لکھا ہواہے۔اس ویڈیومیں ایک شخص  کیمرے کے پیچھے سے بتارہاہے کہ یہ پاکستان کی ٹرین ہے جو لاس انجیلِس جا رہی ہے۔ساتھ ہی وہ شخص کہ رہاہے کہ پاکستانی ریلوے نےبہت ترقی کرلی ہے۔ لوگ اب بغیرویزا کےامریکا جا رہے ہیں۔۔

جب ہم نے اس ویڈیوکودیکھا تو اپنی تفتیش شروع کی۔تب ہمیں صحافی نائلہ عنایت کاایک ٹویٹ ملا۔۔۔۔۔

نائلہ عنایت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہےکہ اس سے سُکَھر کے راستےلاس انجیلس جاسکتے ہیں۔۔کیونکہ پاکستان ریلوے نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔وہیں نائلہ کے ٹویٹ کے علاوہ ایک اور ٹویٹ ملا۔ جس میں لکھا ہے کہ کون کہتا ہے شیخ رشید کے دور میں پاکستانی ریلوے نے بلندی حاصل نہیں کی؟

پاکستان سے لاس انجیلس کے لئے چلائی جانے والی ٹرین کی تحقیق کےلئے ہم نے گوگل کا سہارا لیا۔جہاں ہم نے اس بارے میں تفتیش شروع کیا۔ جس کے بعد ہمیں ٹویٹر پر شیئر کیاگیا ویڈیو یو ٹیوب پر ملا۔جس کویوٹیوب پر پانچ اکتوبر کو اپلوڈ کیا گیاتھا۔

ان سبھی تفتیش کے باوجود ہم نے مزید اپنی تسلی کے لئے کچھ کیورڈس کی مددلی۔۔۔جس کے بعد ہمیں انڈین ایکسپریس میں شائع ایک خبر ملی۔جس میں لکھاگیا ہے کہ کرانچی سے لاس انجیلس جانےوالی ٹرین کے تلعق سےسوشل میڈیا پرطرح طرح کے طنزیہ الفاظ استعمال کیے جارہےہیں۔جس کا جواب پاکستانی وزیرریل شیخ رشید نےبھی دیا ہے۔

وہیں دوسری طرف ہندی کا مشہور اخبار دینِک جاگرن  میں ایک خبر ملی۔جس میں لکھا گیاہے کہ پاکستان سے لاس انجیلِس تک ٹرین چلانے کو لے کر پاکستانی وزیر ریل کافی ٹرال ہوئےہیں۔ساتھ ہی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نےسوشل میڈیا پر پاکستان کا خوب مزاق بھی اڑایاگیاہے۔اس ویڈیومیں سُکُھر کے روری ریلوے اسٹیشن پرموجودایک پاکستانی ٹرین کا سائن بورڈ دکھایا گیاہے۔جس پر لکھا ہے کہ یہ ٹرین کراچی سے لاس انجیلس تک جارہی ہے۔دراصل یہ پاکستان ریلوے کی جانب سے کی گئی وہ غلطی ہےجو اب سوشل میڈیا پر پاکستان کی رسوائی کا سبب بن گیا۔ 

ان ساری تحقیقات کےبعد اب یہ ثابت ہوتاہے کہ پاکستان کے کسی مسافر نے ٹرین کے سائن بورڈ کے ساتھ چھیڑخانی کرکےبورڈ پرلاس انجیلِس لکھ دیا تھا۔

ٹولس کا استعمال

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

گوگل کیورڈس سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کُن

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular