Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
ملک بھر میں جہاں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کہرام مچا ہے۔وہیں پاکستان میں ہوئے ننکاناصاحب پر حملے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر الگ الگ دعوے کئے جارہے ہیں۔ریتو گُپتا نامی ٹویٹر ہینڈل سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ “مجھے اب تک بالی ووڈ یا کسی ہندوستانی مسلمان کی جانب سے ننکاناصاحب گرودوارے پر حملے کے خلاف ایک بھی آواز نہیں سنائی دی ہے”آگے ریتو نے لکھا ہے”کہاں گئی بھائی چارا؟؟ریتو کے ٹویٹ کو سیکڑوں افراد نے لائک اور شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ ریتو کے علاوہ فیس بک اور ٹویٹر پر دیگر لوگوں نے بھی یہی پوسٹ اپنے ہینڈل پر شیئر کیاہے۔
मुझे अब तक बॉलीवुड या किसी भारतीय मुसलमान की ननकाना साहिब कांड के विरोध में एक भी आवाज नहीं सुनाई दी
कहां गया भाईचारा?? pic.twitter.com/HiL3t6zw7K
— NAVEEN KUMAR 13.3K Follow (@Naveenk70993743) January 5, 2020
سبھی وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔اس دوران ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ کا استعمال کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کئی خبریں اسکرین پر نظر آئی۔جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔
اپنی کھوج کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے کچھ اور کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں لائیوہندوستان اور امراجالا پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق مسلمانوں نے ننکاناصاحب کے گرودوارے پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اسلام کبھی اجازت نہیں دیتا کہ کسی کے بھی مذہبی عمارت یا ان کے رہنماؤں کو نقصان پہنچائے۔
ननकाना साहिब पर हुए हमले से उलेमा हुए खफा
सिख सामज के पवित्र गुरुद्वारे ननकाना साहिब पर हमले को लेकर उलेमा ने रोष प्रकट किया है। उन्होंने कहा कि कहा कि इस्लाम किसी मजहब के धार्मिक स्थलों या पेशवा पर हमला करने की शिक्षा नहीं…
श्री ननकाना साहिब मामलाः इस घटना से सिखों-मुस्लिमों की दोस्ती नहीं टूट सकती
Shri Nankana Sahib case,Sikh Muslims friendship cannot be broken by this incident पाकिस्तान स्थित एतिहासिक गुरुद्वारा श्री ननकाना साहिब में पत्थरबाजी से पैदा हुए तनाव को कम करने के लिए स्थानीय मौलवियों सहित सिखों ने श्री ननकाना साहिब में बैठक की।
تحقیقات کےدوران یہ پتا چل گیا تھا کہ مسلمانوں نے پاکستان کے ننکاناصاحب گرودوارے پر حملے کی مذمت کی ہے۔پھر ہم نے یہ کھوجنا شروع کیا کہ کیا بالی ووڈ کی جانب کسی نے ننکانا صاحب حملے کے سلسلے میں کوئی بیان دیا ہے یا نہیں؟ اس دوران ہم نے ٹویٹر کھنگالنا شروع کیا۔تب ہمیں فلمی دنیا کے مشہور گلوکار و نغمہ نگار جاویداخترکا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وہیں اے این آئی ٹویٹرہنڈل پر کانگریس لیڈرغلام نبی آزاد کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق آزاد نے کہا ہے کہ ننکاناصاحب بڑی ہستی ہیں۔اگر سچ میں ایسا کچھ ہوا ہے تو ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
What the Muslim fundamentalists have done in Nankana saheb is utterly reprehensible and totally condemnable . What kind of third grade sub human and inferior quality people can behave this way with a vulnerable group of another community
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) January 3, 2020
Ghulam Nabi Azad, Congress on mob attack on #NankanaSahib in Pakistan y’day: I don’t have much information about it. Nankana Sahib is a sacred place for Sikhs and people of all religions have respect for it. If such an incident has occurred, all of us strongly condemn it. pic.twitter.com/z2d6aHQ4iO
— ANI (@ANI) January 4, 2020
نیوزچیکر تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریتوگُپتا نے جو پوسٹ کیا ہے وہ غلط ہے۔کیوںکہ بالی ووڈ،کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد سمیت مسلمانوں نے بھی پاکستان گرودوارے حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی ہے۔
ٹولس کا استعمال
فیس بک اور ٹویٹر ایڈوانس سرچ
گوگل کیورڈ سرچ
نتائج:گمراہ کن(جھوٹادعویٰ)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
WhatsApp -:9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.