پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact Checkشاہین باغ سی اےاے دھرنا:امت مالویا نے پھر شیئر کیا گمراہ کن...

شاہین باغ سی اےاے دھرنا:امت مالویا نے پھر شیئر کیا گمراہ کن تصویر!کیا ہے سچ؟پڑھیۓ ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

آم آدمی پارٹی کے چناؤ جیتنے کے بعد شاہین باغ کے احتجاجی گھر چلے گئے ہیں۔

تصدیق

شاہین باغ مظاہرے کو لے کر بی جے پی اور آر ایس ایس مسلسل جھوٹ پھیلا رہی ہے۔گذشتہ دنوں بی جے پی لیڈروں نے خواتین پر الزام لگایا تھا کہ پیسے لے کر وہاں دھرنے پر بیٹھی ہیں۔امراجالا،پارتھ چیتن ٹوڈےنیوز،امت مالویا اور ورڈس سلے ٹویٹرہینڈلس سمیت دیگر ویب سائٹ نے شاہین باغ کے تعلق سے فیک نیوز پھیلایا ہے۔جس میں دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ختم، بریانی ختم۔ووٹوں کی گنتی کے بعد شاہین باغ میں سن٘اٹا پسرا ہوا ہے۔امت مالویہ کے پوسٹ کوہزاروں لوگوں نے لائک شیئر کیا ہے۔

Harsh Pansari

Shaheen Bagh protest site seen empty as AAP all set to return in Delhi Election khatam, Biryani khatam.

 

ہماری کھوج

وائرل پوسٹ کو دیکھنے پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے اس کی حقیقت جاننے کے لئے شاہین باغ کے لوگوں سے رابطہ کیا۔جہاں سے پتاچلا کہ آج یعنی(۱۰فروری۲۰۲۰) شاہین باغ میں خواتین خاموش احتجاج کی تھیں۔وہیں ہم نے مزید سرچ کیا تو ہمیں شاہین باغ نامی ٹویٹرہینڈل پر ایک پوسٹ ملا۔جس میں خواتین اپنے منہ پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کررہی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ گذشتہ دنوں جامعہ احتجاج کے دوران خواتین پر پولس نے ظلم و ستم کیا تھا۔جس کی حمایت میں شاہین باغ کی خواتین نے اس طرح کا احتجاج کیا ہے۔

ٹویٹر پر ملی جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اے بی پی اور انڈین ایکسپریس پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق شاہین باغ میں کل یعنی دس فروری کو خاموش دھرنے کا انعقاد کیا گیاتھا۔جس میں خواتین اپنے منہ پر پٹیاں اور ہاتھوں میں تختیاں لے کر احتجاج کررہی تھیں۔تختیوں میں لکھا ہے کہ آج مون دھرنا ہے۔ہم کسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کرتے۔

Shaheen Bagh on results day: Silent protest, loud message

Much was said and heard about Shaheen Bagh during the Delhi Assembly election campaign. On results day , Shaheen Bagh has chosen its own way to give out its message – silence. On the morning of February 11, the road leading up to the protest site is lined with people carrying placards.

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر دس فروری کا ہے۔جس شاہیں باغ کی خواتین خاموش دھرنا کررہی تھی۔واضح رہے کہ شاہین باغ میں اب بھی دھرنا جاری ہے۔امت مالویاں نے عوام کو گمراہ کن خبریں پروسا ہے۔

 

ٹولس کا استعما

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کُن خبر)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular