جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا عاپ لیڈر امانت اللہ نے کہا ہندوستان میں جلد ہی اسلام...

کیا عاپ لیڈر امانت اللہ نے کہا ہندوستان میں جلد ہی اسلام کی ہوگی جیت؟وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

عاپ لیڈر امانت اللہ کا ٹویٹ بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ 13 راؤنڈ پورے ہونے کے بعد 76 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہاہوں۔آج شاہین باغ جیتا،آج ہمارے اسلام کی جیت ہوگی،انساء اللہ(ان شاءاللہ )،جلد ہی پورے انڈیا میں اسلام کی جیت ہوگی،میرے سبھی مسلم بھائی بہنوں کا سکریہ،سب نے مل کر اپنی طاقت دکھائی ایک بنائے رکھنا،ہم اںتہاس(تاریخ) ضرور دوہرائیں گے۔آپ کو بتادیں کہ وائرل ٹویٹ ہمارے ایک قاری نے ہمیں اس کی سچائی جاننے کے لئے واہٹس ایپ پر بھیجا ہے۔جو درج ذیل ہے۔ہاں آپ کو بھی اگر کسی پوسٹ پر شک ہو تو آپ ہمیں واہٹس ایپ نمبر پر وائرل دعوے شیئر کر سکتے ہیں۔

تصدیق

ان وائرل پوسٹ کو فیس بک پر بھی غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل دیکھا جا سکتا ہے۔

ہماری تحقیق

وائرل پوسٹ کو غور سے پڑھنے کے بعد ہم نے ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے اس بارے میں ٹویٹر کو کھنگالا۔جہاں ہمیں جالج بُوائے(اروندجھا) نام سے ایک ٹویٹ ملا۔جس میں وائرل ٹویٹ کے حوالے سے اروند نے امانت اللہ سے التجا کیاہے کہ جو آپ کے خلاف اس طرح کا جھوٹا دعویٰ کررہا ہے اس پر ایف آئی آر ہونی چاہیئے۔اروند کے ٹویٹ سے صاف واضح ہوگیا کہ امانت اللہ کے خلاف کسی سازش کے تحت اس طرح کا جھوٹ پھیلایا جارہاہے۔

ارند جھا کے ٹویٹ سے ملی جانکاری کے بعد ہم نے مزید اس بارے میں تحقیق شروع کی۔پھر ہم نے امانت اللہ خان کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔جہاں ہمیں وائرل دعوے کے حوالے سے امانت اللہ کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ فرضی آئی ڈی سے کچھ بھکتوں کی ٹیم متنازعہ الفاظ کا استعمال کرکے عوام کو بھڑکا رہی ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے امانت اللہ  کے اس ٹویٹ کو تلاشا جس میں انہوں نے کاؤنٹنگ کے دن لکھا تھا کہ “۱۳راؤنڈ پورے ہونے کے بعد ۷۲ہزار ووٹوں سے آگے چل رہا ہوں”اس ٹویٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔کیونکہ امانت اللہ نے اسکے علاوہ آگے کچھ لکھا ہی نہیں ہے اس ٹویٹ میں۔

اب میں آپ کو اپنے نظریے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ جھوٹ پھیلانے والوں نے کہاں اور کس جگہ بڑی غلطیاں کی ہے۔جو امانت اللہ ایک مسلمان اور پڑھے لکھے ہونے کے ناطے ایسی لفظی غلطی جان بوجھ کر کبھی نہیں کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی آپ وائرل پوسٹ اور اصل پوسٹ کو غور سے دیکھیں گے تو دونوں کا فونٹ مختلف نظر آئے گا۔یہاں ہم آپ کو تصویر میں نشاندہی کررہے ہیں تاکہ آپ اصل اور نقل میں تمیز کرسکیں۔جس میں لکھا ہے انشاءاللہ کو انساءاللہ اور شکریہ کو سکریہ۔جوبالکل غلط ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ عاپ لیڈر امانت اللہ خان کے ٹویٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔تاکہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ امانت اللہ خان اور مسلمانوں کے خلاف عوام میں غلط میسج پہنچے۔جس سے عوام میں نفرت پنپ سکے اور لوگ آپسی تنازع کا شکار ہوسکے۔

ٹولس کا استعما

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular