Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
دعویٰ
رنگاسیارون نامی ٹویٹر ہینڈل سے ایک شخص کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔جس میں وہ شخص اپنے سامنے کافی سارے ہتھیار رکھے ہوا ہے ۔رنگا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص آپ کونسلر طاہر حسین کا بھتیجاظاہر حسین ہے۔جو اپنے گھر میں اسلحے کا ذخیرہ جمع کئے ہوا ہے۔اسے جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔
تصدیق
مذکورہ بالا تصویر دیکھنے سمجنھے کے بعد ہم نے ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں اسکرین پر کچھ پرانے ٹویٹ ملے۔جس میں ہوبہو تصویر مختلف دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر وائرل کیا جاچکا ہے۔آپ درج ذیل میں ایک کے بعد ایک وائرل پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
Just like every BJP candidate getting promoted for their seamy past, even for @Tejasvi_Surya this below image will give glimpse of his undeclared profile. pic.twitter.com/JhVq6f2clI
— MSR (@MSR_Tweets) March 26, 2019
@BJP4India #youth wing Gen.Sec @tejasvi_surya with his nation building items !! Shocking !!#SaveIndiaFromBJP pic.twitter.com/IInGqewGUy
— dr.baldev.baweja Inc (@dr_baweja) July 15, 2017
ہماری کھوج
مذکورہ بالا میں جانکاری سے صاف طور پر ظاہر ہوگیا کہ طاہر حسین کے بھتیجا کے نام سے شیئر کی گئی تصویر برسوں پرانی ہے۔پھر ہم نے اس تصویر کی گہرائی تک جانے کے لئے مزید کھوج شروع کیا۔جہاں ہمیں نیوزچیکر کے ہندی ویب سائٹ پر چاراپریل دوہزار انیس کی ایک پڑتال ملی۔جس کے مطابق وائرل تصویر میں جو شخص ہے اس کا نام تیجوی سوریاہے۔جو جنوبی بنگلورو سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار رہ چکے ہیں۔ہماری تحقیق میں واضح ہوچکا کہ وائرل تصوری طاہرحسین کے بھتیجے کی نہیں ہے۔بلکہ بی جے پی لیڈر تیجسوی سوریا کی ہے۔جو اسلحے پوجا کے دوران کلک کی گئی تھی۔جس کے صفائی میں سوریا نے اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے جواب بھی دیاتھا۔
Idiot takes old picture 4m FB of Ayudha Puje of weed cutting equipments at my coffee estate and tries his moment of glory!
Pity you, Iqbal. https://t.co/0AEpa4y6sX— Tejasvi Surya (@Tejasvi_Surya) July 14, 2017
نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر طاہرحسین کے بھتیجے کی نہیں ہے۔بلکہ اسلحے کے سامنے بیٹھا شخص بنگلورو کے بی جے پی لیڈر تیجسوی سوریا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے رنگا نے عوام میں آپسی خلفشار پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے پوسٹ کو شیئر کیاہے۔
ٹولس کا استعمال
گوگل ریورس امیج سرچ
کیورڈ سرچ
نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کن)
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.