جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پولس کے ساتھ کھڑا نابالغ بچہ وکاس دوبے سے خطرناک ہے؟وائرل...

کیا پولس کے ساتھ کھڑا نابالغ بچہ وکاس دوبے سے خطرناک ہے؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

وکاس دوبے سے بھی خطرناک مجرم ہے۔ یہ اتنا بڑا گناہ گار ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ ٹوپی پہن کر سرِ عام سر پر گھومتا ہے۔اتنا ہی نہیں یہ مجرم مسلمان خاندان میں پیدا ہوا ہے اور بہادر پولیس نے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

تصدیق

ان دنوں سوشل میڈیا پر زنجیر میں قید ایک بچے کے ساتھ پولس کی تصویر خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوپی کے کانپور میں آٹھ پولس والے کو موت کی نیند سولانے والا وکاس دوبے سے بھی بڑا مجرم ہے یہ نابالغ بچہ۔اس تصویر کو واہٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر پر مختلف یوزرس نے شیئر کیا ہے۔درجہ ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہے۔

ٹویٹر پر ثاقب عابد نے مذکورہ دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کو شیئر کیا ہے۔جس کا آرکائیو لنک۔

فیس بک پر وٹھل بھائی نامی یوزر نے نوجولائی کو وائرل دعوے والی تصویر کو شیئر کیا ہے۔جس کا آرکائیو لنک۔

ہماری تحقیق

وائرل تصویر کےحوالے سے کئے گئے دعوے کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع۔سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جن ادھیکار نامی فیس بک پیج پر وائرل تصویر ملی۔جسے اکیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو کمل کا پھول ہماری بھول کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ہم نے احتیاطاً وائرل پوسٹ کو آرکائیو کرلیا۔

https://www.facebook.com/303640446804365/photos/rpp.303640446804365/332221240612952/?type=3&theater

مذکورہ فیس بک پوسٹ سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔ پھر ہم نے سوچاکیوں نہ ٹویٹر پر ایڈیوانس سرچ کا سہارا لیا جائے۔جب ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا اور کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں یوپی فائر ایمبولنس کے کال 112 نامی ٹویٹر ہینڈل پر وائر تصویر ملی۔جس کے مطابق اس تصویر کو بیس جنوری 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گوتم بدھ نگر:پی آر وی 1873 نے منگرولی پولیا جیور کے پاس زنجیروں سے جکڑے بچے کو آزاد کرایا اور اس کے بعد بچے کو اہل خانہ اطلاعدیا۔پھر بچے کو پولس تھانہ لے کر پہنچایا۔

مذکورہ ٹویٹ سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر یوپی کے گوتم بدھ نگر کا ہے۔یہاں یہ بھی واضح ہوا کہ نابالغ بچہ وکاس دوبے بڑا مجرم نہیں ہے۔بلکہ پولس نے بچے کو زنجیر سے آزاد کرایا ہے ناکہ قید کیا ہے۔اس باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ایک اور ٹویٹ کال ۱۱۲ کے ہینڈل پر ملا۔جس میں یہ لکھا ہوا کہ بچہ کا نام عارف ہے اور والد کا نام اکبر ہے ۔بچہ قریشیان قصبہ پلول ضلع فرید آباد کے ہریانہ کا ہے۔ بچے کو مقامی تھانے کے سپرد کیا گیا۔ مقامی تھانہ سے پتاچلا کہ بچے کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسہ بھیجا گیا تھا۔جہاں اس طرح کا معاملہ پیش آیا۔اب بچے کو اس کے والد کے سبپرد کردیا گیا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات کے میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر دوسال پرانی ہے۔پولس نے بچے کو جرم کے الزام میں گرفتار نہیں کیا ہے۔بلکہ اسے بچایا ہے۔بچہ کا نام عارف اور وہ مدرسہ میں پڑھتا تھا۔بچہ قریشیان قصبہ پلول ضلع فرید آباد کے ہریانہ کا ہے۔

ٹولس کا استعمال

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈسرچ

فیس بک /ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن/جھوٹا دعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular